وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی یوم آزادی کی تقریر کی بنیاد پر نافذ کی جانے والی اسکیموں پر ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی ہے۔وزیر اعظم نے 2 کروڑ لکھ پتی دی دی بنانے کی بات کی تھی، یعنی 2 کروڑ خواتین کو SHGs یا آنگن واڑیوں میں لکھ پتی بنانے کی بات کہی تھی۔ آج کی اس میٹنگ میں پی ایم مودی نے اس ہدف کو حاصل کرنے کے لیے منصوبہ بندی کی گئی مختلف طریقہ کار کا جائزہ لیا ہے۔
پی ایم مودی نے 15 اگست یعنی یوم آزادی کی تقریر میں، لال قلعہ سے 15,000 خواتین کے سیلف ہیلپ گروپس کو زراعت اور متعلقہ مقاصد کے لیے ڈرون سے لیس کرنے کی بات کی تھی۔ وزیر اعظم کو خواتین کے SHGs کی ٹریننگ سے لے کر سرگرمیوں کی نگرانی تک اس کو نافذ کرنے کے منصوبوں کا ایک جائزہ دیا گیا۔ وزیر اعظم نے سستی ادویات کی رسائی کو بڑھانے کے لیے ہندوستان میں جن اوشدھی اسٹورز کی تعداد کو 10,000 سے 25,000 تک لے جانے کی بات کی تھی۔ وزیر اعظم نے اس توسیع کے نفاذ کی حکمت عملی کا بھی جائزہ لیا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
پیوپلس اویرنس فورم کے صدر اور سپریم کورٹ کے سینئر ایڈوکیٹ زیڈ کے فیضان نے…
ایشین گیمز 2026 میں میرابائی چانو نے خواتین کے 49 کلوگرام ویٹ لفٹنگ مقابلے میں…
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی صدر ڈونلڈ…
خصوصی گہری نظرثانی یعنی ایس آئی آر کو لے کر شیوسینا (یو بی ٹی) کے…
گریٹر نوئیڈا کے دیولا میں سرکاری اسکول کا معائنہ کرنے پہنچے سی جے پی ترجمان…
وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کابینہ کے ارکان کے ساتھ ’چنتن شِور‘ کا…