وزیر اعظم نریندر مودی نے آج تھائی لینڈ کے شہر بینکاک میں چھٹے بمسٹیک سربراہی اجلاس میں بمسٹیک ممالک کے درمیان تعاون کے مختلف پہلوؤں کا احاطہ کرتے ہوئے 21 نکاتی ایکشن پلان کی تجویز پیش کی۔ انہوں نے بمسٹیک ممالک میں کاروبار کو فروغ دینے اور آئی ٹی سیکٹر کی بھرپور صلاحیت کو بروئے کار لانے پر زور دیا ۔ انہوں نے میانمار اور تھائی لینڈ کو متاثر کرنے والے حالیہ زلزلوں کے تناظر میں آفات سے نمٹنے کے بندوبست کے شعبے میں مل کر کام کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ پی ایم مودی نے خلا کے شعبے میں کام کرنے اور حفاظتی آلات کو مضبوط کرنے پر زور دیا۔ بمسٹیک کو اجتماعی طور پر متحرک کرنے اور قیادت کرنے والے نوجوانوں کے کردار کو اجاگر کرنے پر زور دیتے ہوئے انہوں نے امید ظاہر کی کہ ثقافتی روابط بمسٹیک ممالک کو مزید قریب لائیں گے۔
وہیں سمٹ سے پی ایم مودی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج، میں تھائی لینڈ کی وزیر اعظم شناوات کا اس سمٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ سب سے پہلے، میں میانمار اور تھائی لینڈ میں زلزلے کی وجہ سے ہوئے جان و مال کے نقصان پر تمام ہندوستانیوں کی طرف سے اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اور اس میں زخمی ہونے والوں کے لیے اچھی صحت کی دعا کرتا ہوں۔بمسٹیک جنوبی ایشیا اور مشرقی ایشیا کو جوڑنے والا ایک وسیلہ ہے اور علاقائی رابطے، تعاون اور خوشحالی کی نئی راہیں کھولنے کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم کے طور پر ابھر رہا ہے۔یہ خوشی کی بات ہے کہ ‘بمسٹیک چارٹر’ گزشتہ برس نافذ ہو گیا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ‘بینکاک وژن 2030’ جسے ہم آج اپنا رہے ہیں، خلیج بنگال کے خطے میں خوشحالی، سلامتی اور جامعیت کے لئے ہمارے عزم کو پورا کرے گا۔
پی ایم مودی نے کہا کہ بمسٹیک کو مزید مضبوط بنانے کے لئے، ہمیں اس کے دائرہ کار اور صلاحیت کو مسلسل بڑھانے کی ضرورت ہے۔یہ خوشی کی بات ہے کہ وزرائے داخلہ کے طریقہ کار کو ادارہ جاتی شکل دی جا رہی ہے۔ یہ فورم سائبر کرائم، سائبر سیکورٹی، انسداد دہشت گردی، منشیات اور انسانی ا سمگلنگ کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ اس کے لئے میں اس سال بھارت میں اس کا پہلا اجلاس منعقد کرنے کی تجویز پیش کرتا ہوں۔ علاقائی ترقی کے لئے، فزیکل کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل اور انرجی کنیکٹوٹی انتہائی اہم ہے۔مجھے خوشی ہے کہ بنگلورو میں بمسٹیک انرجی سنٹر نے کام کرنا شروع کر دیا ہے۔ میرا مشورہ ہے کہ ہماری ٹیمیں الیکٹرک گرڈ انٹر کنکشن پر تیزی سے کام کریں۔ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر یعنی ڈی پی آئی نے ہندوستان میں عوامی خدمات کی فراہمی میں ایک انقلاب برپا کیا ہے۔ اچھی حکمرانی اور شفافیت میں اضافہ ہوا ہے۔ اور مالی شمولیت کو فروغ ملا ہے۔ ہمیں بمسٹیک ممالک کے ساتھ ڈی پی آئی کے تجربے کا اشتراک کرنے میں خوشی ہوگی۔ اس کے لیے بمسٹیک ممالک کی ضروریات کو سمجھنے کے لیے پائلٹ اسٹڈی کی جا سکتی ہے۔اس کے علاوہ، میں ہندوستان کے یونیفائیڈ پیمنٹ انٹرفیس، یعنی یو پی آئی اور بمسٹیک خطے میں ادائیگی کے نظام کے درمیان رابطے کی بھی تجویز پیش کرتا ہوں۔ اس سے تجارت، صنعت اور سیاحت کو ہر سطح پر فائدہ پہنچے گا۔
پی ایم مودی نے مزید کہا کہ تجارتی اور کاروباری رابطہ بھی ہماری ترقی کے لیے اہم ہے۔اپنے کاروباروں کے درمیان تعاون اور ہم آہنگی کو بڑھانے کے لئے، میں بمسٹیک چیمبر آف کامرس کے قیام کی تجویز پیش کرتا ہوں۔ اس کے علاوہ بمسٹیک بزنس سمٹ بھی ہر سال منعقد کی جائے گی۔میری تجویز ہے کہ بمسٹیک خطے میں مقامی کرنسی میں تجارت کے امکانات پر بھی ایک فزیبلٹی اسٹڈی کرائی جائے۔ آزاد، کھلا، محفوظ اور مستحکم بحر ہند ہماری مشترکہ ترجیح ہے۔ آج ختم ہوئےبحری نقل و حمل کے معاہدہ سے مرچینٹ شپنگ اور کارگو ٹرانسپورٹ میں تعاون کو تقویت ملے گی۔ کاروبار میں تیزی آئے گی۔
بھارت ایکسپریس۔
ایپل کو بھارت میں کچھ چیلنجز کا بھی سامنا ہے، جیسے کہ بنیادی ڈھانچے کی…
فضل المبین نے اپنے تبصرے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ کیا اب حکومت کے…
اکشے کمار نے وزیر اعظم نریندر مودی کا ایک ویڈیو پوسٹ کیا جس میں وزیراعظم…
یاد رہے کہ سیاسی رہنماؤں، جیسے راجیہ سبھا رکن ڈاکٹر سید ناصر حسین ،جموں کشمیر…
یہ کیس نہ صرف گیان واپی مسجد کے مستقبل بلکہ ملک میں مذہبی مقامات سے…
اس اقدام پر سیاسی حلقوں میں مختلف ردعمل سامنے آئے ہیں۔ ڈی ایم کے اتحادی…