قومی

Lok Sabha Election Result 2024: وارانسی سے وزیراعظم مودی نے لگائی جیت کی ہیٹ ٹرک، اجے رائے نے کہا- تین گھنٹے تک چھوٹ گئے تھے پی ایم مودی کے پسینے

Lok Saha Election Result 2024: وزیراعظم نریندر مودی نے وارانسی لوک سبھا سیٹ پرمسلسل تیسری بار جیت درج کی ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے کانگریس کے اجے رائے کو شکست دی ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی کو 6 لاکھ 12 ہزار 970 ووٹ ملے ہیں جبکہ کانگریس امیدوار اجے رائے کو 4 لاکھ 60 ہزار 457 ووٹ ملے ہیں۔ وزیراعظم نریندر مودی نے وارانسی سیٹ پرایک لاکھ 52 ہزار 513 ووٹ سے جیت درج کی ہے۔

دراصل، وزیراعظم نریندر مودی اس سے پہلے سال 2014 اور 2019 کے لوک سبھا الیکشن میں جیت درج کرکے پارلیمنٹ پہنچے تھے۔ نریندرمودی مسلسل ایک ہی سیٹ سے جیتنے والے تیسرے وزیراعظم بن گئے ہیں۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ ملک کے پہلے وزیراعظم پنڈت جواہرلال نہرو اوراٹل بہاری واجپئی کے نام درج ہے۔ پنڈت نہروتین بارپھول پورسیٹ سے رکن پارلیمنٹ منتخب کئے گئے، جبکہ اٹل بہاری واجپئی نے لکھنؤ سیٹ سے پانچ بار جیت درج کی تھی۔

اجے رائے نے اٹھائے وزیراعظم مودی کی جیت پرسوال

وہیں، وزیراعظم نریندر مودی کی جیت پراترپردیش کانگریس صدر اور وارانسی لوک سبھا سیٹ سے امیدوار اجے رائے نے سوال اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تین گھنٹے تک وزیراعظم نریندرمودی پیچھے چل رہے تھے۔ 1.5 لاکھ ووٹوں سے جیتنے میں پسینے چھوٹ گئے۔ رائے بریلی سے راہل گاندھی 4 لاکھ ووٹوں سے جیتے ہیں۔ یہ ثابت کرتا ہے کہ راہل گاندھی کی ہندوستان میں مقبولیت نریندرمودی سے بہت زیادہ ہے۔

بی جے پی اور کانگریس کے درمیان کانٹے کا مقابلہ

آپ کو بتادیں کہ این ڈی اے اور انڈیا الائنس کے درمیان کانٹے کی ٹکر ہے۔ این ڈی اے 290 سے زیادہ سیٹوں پرسبقت بنائے ہوئے ہے۔ ان میں بی جے پی اکیلے 240 سیٹوں پرآگے چل رہی ہے۔ وہیں، کانگریس تقریباً 100 سیٹوں پرآگے چل رہی ہے۔ اس کے علاوہ اترپردیش میں سماجوادی پارٹی 35 سیٹوں پرآگے چل رہی ہے۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

15 دن سے مردہ خانے میں پڑی لاش ،تدفین کے لیے سپریم کورٹ تک قانونی لڑائی ، جانئے پورا معاملہ

سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بدھ کو سپریم کورٹ میں دلیل دی، 'فرض کریں کہ…

43 minutes ago

Bihar News: اننت کمار سنگھ پر فائرنگ، جانئے کس گینگ نے واردات کو دیا انجام

بدنام زمانہ مجرم سونو-مونو گینگ نے موکاما بلاک کے نورنگا-جلال پور گاؤں میں موکاما کے…

43 minutes ago

Pushpak Express Train Fire: پشپک ایکسپریس میں دردناک حادثہ،آگ کی افواہ کے بعد چلتی ٹرین سے مسافروں نے لگائی چھلانگ،11 کی موت

یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…

1 hour ago