قومی

Lok Sabha Election Result 2024: پرشانت کشور کو ڈھونڈ رہے ہیں لوگ، یوگیندر یادو کی ہورہی ہے جم کر تعریف

لوک سبھا انتخابات میں اب تک 543 سیٹوں پر ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ اب تک کی گئی گنتی میں این ڈی اے اتحاد295 سیٹوں  پر آگے دکھائی دے رہا ہے۔ خبر لکھنے تک کے رجحان پر غور کریں تو این ڈی اے اتحاد 295 سیٹوں پر آگے ہے اور  انڈیا اتحاد 230 سیٹوں پر آگے ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق بی جے پی 243 سیٹوں پر آگے ہے، دوسرے نمبر پر کانگریس 99 سیٹوں پر آگے ہے۔ سماج وادی پارٹی 37 سیٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے اور ترنمول کانگریس 32 سیٹوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔ اس انتخابی نتیجے کے بعد انتخابی حکمت عملی ساز پرشانت کشور اور یوگیندر یادو سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن گئے ہیں۔

یوگیندر یادو کی پیشن گوئی درست ثابت

دراصل، پرشانت کشور اور یوگیندر یادو دو ایسے لوگ ہیں جنہوں نے 7ویں مرحلے کی ووٹنگ سے ٹھیک پہلے لوک سبھا انتخابات 2024 کی پیشین گوئی کی تھی۔ پرشانت کشور نے دعویٰ کیا تھا کہ اس بار بی جے پی اور این ڈی اے 2019 کی کارکردگی کو دہرائیں گے۔ یوگیندر یادو نے دعویٰ کیا تھا کہ بی جے پی کسی بھی قیمت پر اپنے بل بوتے پر اکثریت حاصل نہیں کر پائے گی۔ یوگیندر یادو نے کہا تھا کہ لوک سبھا انتخابات 2024 میں بی جے پی اکیلے 240 سے 260 سیٹیں حاصل کرے گی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے این ڈی اے کے اتحادیوں کو 35 سے 45 کے درمیان سیٹیں ملنے کی امید ظاہر کی تھی۔ یوگیندر یادو نے کئی بار اس بات پر زور دیا تھا کہ انہوں نے یہ دعویٰ اپنے تجربے کی بنیاد پر کیا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ جب وہ اتر پردیش میں گھوم رہے تھے تو بی جے پی کا ہر پانچواں یا چھٹا ووٹر ان سے ناراض تھا۔ اس لیے وہ ایسا اندازہ لگا رہے ہیں۔

پرشانت کشور کی  پیش گوئی غلط ثابت

انتخابی حکمت عملی اور جن سوراج یاترا کے لیڈر پرشانت کشور نے دعویٰ کیا تھا کہ بی جے پی یا این ڈی اے کسی بھی قیمت پر 400 کی تعداد کو چھو نہیں سکے گی۔ انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ بی جے پی اپنے بل بوتے پر اکثریت حاصل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ این ڈی اے کی کارکردگی بڑی حد تک 2019 جیسی ہوگی۔ اس کا مطلب ہے کہ این ڈی اے اتحاد 300+ نمبر لائے گا۔اب جبکہ ووٹوں کی گنتی کے بعد نتائج سامنے آ رہے ہیں، یوگیندر یادو کی پیشین گوئی کافی حد تک درست ثابت ہوتی نظر آ رہی ہے۔ بی جے پی اکیلے 240+ کی تعداد میں پھنسی نظر آتی ہے، جب کہ اکثریت کی تعداد 272 ہے۔اس لئے این ڈی اے  کے اتحادی کے بعد ہی بی جے پی اقتدار میں واپسی کرسکتی ہے۔ جب کہ پرشانت کشور کا اندازہ اور دعویٰ سب غلط ثابت ہوئے، اس لئے سوشل میڈیا پر لوگ ایک طرف جہاں یوگیندر یادو کی تعریف کررہے ہیں ، وہیں دوسری طرف پرشانت کشور کو تلاش رہے ہیں اور ان کے دعوے  پر ان کو آئینہ  دکھانے کی کوشش کررہے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Plea on Delhi Pollution: دہلی میں فضائی آلودگی پر سپریم کورٹ کا طنزیہ تبصرہ، کہا-’’امید ہے آپ موسم کا لطف اٹھا رہے ہوں گے‘‘

عدالت عالیہ نے آلودگی کے لیے صرف پرالی جلانے کو ذمہ دار ٹھہرانے پر سوال…

19 minutes ago

Amit Shah launches Mission Uttarakhand: امت شاہ نے ’مشن اتراکھنڈ‘ کا کیا آغاز، مسلسل تیسری بار بی جے پی حکومت بنانے کے لیے 65 سے زیادہ سیٹوں کا ہدف

اتراکھنڈ یومِ تاسیس کی تقریب میں کانگریس اور راہل گاندھی پر سخت تنقید کرتے ہوئے…

46 minutes ago

PM Modi meets Suryakumar Yadav: وزیراعظم مودی سے سابق بھارتی ٹی-20 کپتان سوریہ کمار یادو اور ان کے اہل خانہ کی ملاقات

سوریہ کمار اپنے اہل خانہ کے ساتھ نئی دہلی میں وزیر اعظم سے ملاقات کی۔…

53 minutes ago

Supreme Court refuses suspend Tarun Tejpal 10 Year Sentence: ترون تیج پال کو سپریم کورٹ سے ایک اور جھٹکا، 10 سال کی سزا پر روک لگانے سے انکار

وہیں گوا حکومت کی جانب سے پیش ہوئے سالیسٹرجنرل تشارمہتا نے ترون تیج پال کی…

59 minutes ago