قومی

Stock Market Today: انتخابی رجحانات سے اسٹاک مارکیٹ کو بڑاجھٹکا، سینسیکس 4,389 پوائنٹس اور نفٹی 21,800 کے قریب بند

آج یعنی 4 جون کو، لوک سبھا انتخابات کے رجحانات کے درمیان اسٹاک مارکیٹ زبردست گراوٹ کے ساتھ کھلا، آج کا تجارتی سیشن اسٹاک مارکیٹ کے لیے اتار چڑھاؤ سے بھرا رہا۔ تجارتی سیشن کے دوران زبردست گراوٹ کے بعدسینسیکس آخر کار 4,389.73 پوائنٹس (5.74فیصد) کی گراوٹ کے ساتھ 72,079.05 پر بند ہوا۔ اس کے ساتھ، نفٹی نے 1,379.40 پوائنٹس (5.93فیصد) کی کمی کے ساتھ 21,884.50 پر تجارت ختم کی۔

دوپہر کے وقت سینسیکس 4,131.44 پوائنٹس یا 5.40 فیصد گر کر 72,337.34 پوائنٹس اور نفٹی 1,263.3 پوائنٹس یا 5.43 فیصد گر کر 22,000.60 پوائنٹس پر آگیا۔ این ایس ای نفٹی 1,982.45 پوائنٹس یا 8.52 فیصد گر کر 21,281.45 پر آگیا۔

9:30 کے قریب ابتدائی ٹریڈنگ میں، سینسیکس میں 2,116.16 پوائنٹس یا 2.77% کی زبردست گراوٹ آئی، جس کی وجہ سے یہ 22,603.05 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا۔ اسی وقت نفٹی 660.85 پوائنٹس (2.84فیصد) گر کر 22,603.05 پر تجارت کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ آج کی ابتدائی ٹریڈنگ میں سینسیکس 73,659.29 کی نچلی سطح پر گرا تھا اور نفٹی 22,389.85 تک گر گیا تھا۔

کل یعنی پیر کو ایگزٹ پول کے بعد نریندر مودی کی قیادت والی این ڈی اے حکومت کی واپسی کا اشارہ دینے کے بعداسٹاک مارکیٹ کے اہم بینچ مارک انڈیکس سینسیکس اور نفٹی نئی بلندیوں پر پہنچ گئے۔ عالمی مارکیٹ سے اچھے اشاروں کے باوجود، بی ایس ای سینسیکس اور این ایس ای نفٹی 50 آج گراوٹ کے ساتھ کھلا۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

پپو یادو کو ملے گی کانگریس میں بڑی ذمہ داری! تیجسوی یادو کے ساتھ خراب رشتے کو کیس ٹھیک کریں گے پورنیہ کے ایم پی؟

بہار کے پورنیہ سے آزاد امیدوار کے طور پرجیت حاصل کرنے والے راجیش رنجن عرف…

6 hours ago

Team India Victory Parade:اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی، کہا- آپ ملک کے لئے ہیں مشعل راہ

ممبئی ایئرپورٹ پہنچنے پرہندوستانی ٹیم کا استقبال کیا گیا۔ جہاز پر واٹر کینن سے پانی…

6 hours ago

Hindenburg-Kingdon nexus have a Chinese angle:ہنڈنبرگ کنگڈن گٹھ جوڑ میں چینی کنکشن بے نقاب، جانیں کون ہے اینلا چینگ؟

اکتوبر 2022 میں، چینگ اور چائنا پروجیکٹ اس وقت شدید مشکلات میں پڑ گئے جب…

7 hours ago

Hathras Stampede: ہاتھرس ست سنگ حادثہ پر آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے نائب صدر پروفیسر محمد سلیمان کا اظہار رنج و غم

پروفیسر سلیمان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کا جلد از جلد مناسب علاج…

7 hours ago