PM Modi Hyderabad Visit: وزیراعظم نریندرمودی نے حیدرآباد میں سکندرآباد اورتروپتی کے درمیان وندے بھارت ایکسپریس کوہری جھنڈی دکھائی۔ اس دوران وزیراعظم مودی نے ٹرین کا معائنہ کیا اوراسکول کے بچوں سے بات چیت کی۔ اس ٹرین کے شروع ہونے سے تلنگانہ کے سکندرآباد اور پڑوسی ریاست آندھرا پردیش کے شہرتروپتی کے درمیان سفرکا وقت تقریباً ساڑھے تین گھنٹے کم ہو جائے گا، جس سے خاص طور پرتیرتھ یاتریوں کو فائدہ ہوگا۔
وزیراعظم نریندر مودی نے عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ”تلنگانہ-آندھرا پردیش کو جوڑنے والی ایک اور وندے بھارت ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائی گئی۔ یہ ٹرین ایک طرح سے ایمان، جدیدیت اورسیاحت کو جوڑنے والی ہے۔ اس کے ساتھ ہی آج یہاں 11,000 کروڑ روپئے سے زیادہ کے پروجیکٹ کا افتتاح کیا گیا اورسنگ بنیاد رکھا گیا۔
اس دوران وزیر ریل اشونی ویشنو نے کہا کہ یہ تمل ناڈو کے لئے دوسری وندے بھارت کی سوغات ہے۔ آج وزیراعظم سکندرآباد اسٹیشن کو ورلڈ کلاس بنانے کے لئے سنگ بنیاد رکھیں گے۔ ساتھ ہی سکندرآباد سے محبوب نگرکے درمیان 13 نئی ایم ایم ٹی ایس سروس کا فلیگ آف کریں گے۔
وزیراعظم نریندر مودی نے حیدرآباد میں ایمس بی بی نگر کا سنگ بنیاد رکھا۔ وزیراعظم نے پانچ قومی شاہراہ اسکیموں، سکندرآباد ریلوے اسٹیشن کے ری ڈیولپمنٹ اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کی بنیاد بھی رکھی۔
وزیراعظم مودی نے 15 جنوری کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ سے سکندرآباد اور وشاکھا پٹنم (آندھرا پردیش) کے درمیان وندے بھارت ٹرین کو ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیا تھا، جو دونوں تیلگو زبان والی ریاستوں کو اس طرح کی سروس سے جوڑنے والی پہلی ایسی ٹرین تھی۔ اس موقع پر تلنگانہ کی گورنر تملسائی سوندرراجن، وزیر ریل اشونی ویشنو، مرکزی وزیرثقافت و سیاحت جی کشن ریڈی اوردیگر موجود تھے۔
راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…