وزیر اعظم نریندر مودی اور چینی صدر شی جن پنگ نے اتوار کے روز تیانجن میں ہونے والی دو طرفہ ملاقات کے دوران عالمی تجارتی استحکام میں بھارت اور چین کی معیشتوں کے کردار کو تسلیم کیا۔ بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ عالمی اقتصادی بے یقینی کے ماحول میں دنیا کی دو بڑی ابھرتی ہوئی معیشتوں کو تعاون اور توازن کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے باہمی تعلقات کو وسعت دینی چاہیے۔ واضح رہے کہ یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب امریکہ نے ہندوستان سمیت کئی ممالک پر تجارتی پابندیاں اور محصولات عائد کر دی ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں برس اپریل میں 60 سے زائد ممالک پر محصولات کا اعلان کیا تھا، جن میں بھارت اور چین بھی شامل ہیں۔ بھارت پر 50 فیصد تک ٹیرف عائد کیا گیا، جب کہ چین پر 30 فیصد محصول نافذ کر کے 90 دن کے لیے مؤخر کر دیا گیا۔ امریکی عدالت نے ان اقدامات کو ’’غیر قانونی‘‘ قرار دیا ہے۔ پی ایم مودی اور چینی صدر شی نے باہمی تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے، تجارتی خسارہ کم کرنے اور سیاسی و اسٹریٹجک بنیادوں پر معاشی تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا۔ انھوں نے عوامی روابط بڑھانے کے لیے براہ راست پروازوں کی بحالی، ویزہ سہولت میں آسانی اور کیلاش مانسرور یاترا کی مکمل بحالی کا بھی خیر مقدم کیا۔
چینی وزیر خارجہ وانگ ای کے حالیہ دورہ بھارت کے دوران دونوں ممالک نے نئی ایئر سروسز معاہدے کو حتمی شکل دینے اور سیاحتی، کاروباری و صحافتی ویزوں کو آسان بنانے پر اتفاق کیا تھا۔ وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے بیجنگ میں چینی نائب صدر سے ملاقات میں ان فیصلوں کو سراہا۔ مزید برآں وزیر اعظم مودی نے کہا کہ بھارت اور چین دونوں اسٹریٹجک خودمختاری کے حامی ہیں اور ان کے تعلقات کو کسی تیسرے ملک کے زاویے سے نہیں دیکھا جانا چاہیے۔ دونوں رہنماؤں نے دہشت گردی، منصفانہ عالمی تجارت اور کثیرالملکی تعاون جیسے عالمی مسائل پر باہمی ہم آہنگی اور تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
بھارت ایکسپریس اردو
ایشین گیمز 2026 کے اسکواش مکسڈ ڈبلز مقابلے میں جوشنا چناپا اور ویلون سینتھل کمار…
آئچی-ناگویا ایشین گیمز 2026 میں بھارتی ایتھلیٹ ساون برنوَال نے مردوں کی میراتھن میں چاندی…
50 میٹر رائفل 3 پوزیشن ٹیم مقابلے میں تلوتمہ سین، وِدرشا کے ونود اور آشی…
آئچی-ناگویا ایشین گیمز 2026 میں بھارت کے تمغوں کی تعداد 30 ہوگئی، 4 گولڈ، 12…
مہاراشٹر میں ووٹر لسٹ کی خصوصی نظرثانی کے خلاف ایم این ایس اور شیوسینا (یو…
مشاق خان کی آخری رسومات میں بڑے فلمی ستاروں کی عدم شرکت پر رضا مراد…