قومی

PM Modi Invites Xi to BRICS 2026 in India: پی ایم مودی نے چینی صدر شی جن پنگ کو دی بھارت آنے کی دعوت، برکس 2026 کے لیے کیا مدعو

وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کے روز چینی صدر شی جن پنگ کو 2026 میں بھارت کی میزبانی میں ہونے والے برکس (BRICS) سربراہی اجلاس میں شرکت کی رسمی دعوت دی۔ بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق صدر شی نے اس دعوت پر پی ایم مودی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بھارت کی برکس صدارت کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ یہ ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے سربراہی اجلاس کے موقع پر تیانجن میں ہوئی، جہاں دونوں رہنماؤں نے عالمی، علاقائی اور باہمی امور پر تبادلۂ خیال کیا۔ اس سے قبل ان کی ملاقات 2024 میں قازان میں برکس اجلاس کے دوران ہوئی تھی۔

بھارت، جو برازیل سے 2026 میں برکس کی صدارت سنبھالے گا، اس گروپ کو ’’نئی شکل‘‘ دینے کے عزم پر کاربند ہے۔ جولائی میں ریو ڈی جنیرو میں برکس اجلاس کے دوران وزیر اعظم مودی نے کہا تھا کہ بھارت برکس کو “Building Resilience and Innovation for Cooperation and Sustainability” کے نظریے پر استوار کرے گا۔ انھوں نے واضح کیا کہ بھارت اپنی برکس صدارت کے دوران گلوبل ساؤتھ کے مسائل، عوامی مرکزیت اور انسانیت کی اولین ترجیحات کو اہمیت دے گا۔ وہیں چینی صدر شی نے پچھلے برکس اجلاس میں ورچوئلی شرکت کی تھی، جس میں عالمی حکمرانی، ماحولیاتی تبدیلی، مصنوعی ذہانت، صحت، امن و سلامتی جیسے موضوعات پر مشترکہ اعلانات کیے گئے تھے۔ ان میں ایک اہم پیش رفت برکس کلائمٹ فنانس فریم ورک تھی، جس کے تحت 2035 تک سالانہ 300 ارب ڈالر موسمیاتی سرمایہ کاری کے لیے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

پی ایم مودی اور شی جن پنگ کی ملاقات کے دوران سرحدی علاقوں میں امن و امان کی بحالی، عوامی روابط کے فروغ، ویزہ سہولت اور کیلاش مانسرور یاترا کی بحالی جیسے موضوعات بھی زیر بحث آئے۔ وزیر اعظم مودی نے دوطرفہ تعلقات کو سیاسی و اسٹریٹجک بنیادوں پر مضبوط بنانے اور باہمی اختلافات کو تنازعات میں نہ بدلنے پر زور دیا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Adani Foundation Story: مشرقی اترپردیش میں سماجی تبدیلی کی نئی عبارت لکھ رہا ہے اڈانی فاؤنڈیشن

ملک بھر میں اڈانی فاؤنڈیشن 19 سے زائد ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں…

3 hours ago

The Signature Award 2026: نودیپ سنگھ کو سپلائر ڈیولپمنٹ میں نمایاں خدمات کے لیے ’دی سگنیچر ایوارڈ 2026‘ سے نوازا گیا

نودیپ سنگھ نے اپنے ہاسپیٹیلٹی کیریئر کا آغاز ہندوستان سے کیا۔ امرتسر سے لندن تک…

5 hours ago