قومی

Somnath Swabhiman Parv: وزیراعظم نریندر مودی نے سومناتھ مندر میں دیکھا شاندار ڈرون شو، جدید ٹیکنالوجی اور قدیم عقیدے کا منفرد سنگم

سومناتھ (گجرات): وزیراعظم نریندر مودی نے گجرات کے سومناتھ میں منعقد ’سومناتھ سوابھیمان پَرو‘ میں شرکت کر کے ملک کی ثقافتی اور روحانی وراثت کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر انہوں نے سومناتھ مندر میں باقاعدہ پوجا ارچنا کی، ’اوم‘ کے جاپ میں حصہ لیا اور جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ شاندار ڈرون شو کا مشاہدہ کیا۔

ڈرون شو نے حاضرین کو مسحور کر دیا

وزیراعظم مودی نے مندر احاطے میں منعقد ڈرون شو کو جدید ٹیکنالوجی اور قدیم عقیدے کا حسین امتزاج قرار دیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ڈرون شو کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سومناتھ سوابھیمان پَرو کے مقدس موقع پر مندر احاطے میں شان و شوکت اور روحانیت سے بھرپور ڈرون شو دیکھنے کا شرف حاصل ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اس روشنی کے مظاہرے کے ذریعے پوری دنیا کو بھارت کی ثقافتی طاقت اور تہذیبی اعتماد کا پیغام مل رہا ہے۔

شری سومناتھ ٹرسٹ کی میٹنگ کی صدارت

وزیراعظم نریندر مودی نے ہفتہ کی شام شری سومناتھ ٹرسٹ کی ایک اہم میٹنگ کی صدارت بھی کی۔ اس اجلاس میں مندر کے بنیادی ڈھانچے کو مزید بہتر بنانے، سہولیات کی جدید کاری اور یاتریوں کے تجربے کو مزید خوشگوار بنانے سے متعلق مختلف امور پر غور و خوض کیا گیا۔ وزیراعظم نے ایکس پر جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ سومناتھ کی یاترا کو مزید یادگار بنانے کے طریقوں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

سومناتھ ہماری تہذیب کی ہمت کی علامت

وزیراعظم مودی نے ایک اور پوسٹ میں کہا کہ سومناتھ آ کر انہیں بے حد خوشی محسوس ہو رہی ہے، کیونکہ یہ مقام بھارت کی تہذیب کی ہمت اور خود اعتمادی کی شاندار علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سال 1026 میں سومناتھ مندر پر ہونے والے پہلے حملے کے ایک ہزار سال مکمل ہونے کے موقع پر پورا ملک یکجا ہو کر اپنے ثقافتی شعور اور سوابھیمان کا جشن منا رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Air India Flight Suspension: سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ایئر انڈیا کی سعودی عرب آنے اور جانے والی پروازیں 14 نومبر تک معطل

یہ تازہ ایڈوائزری اس اعلان کے صرف چھ دن بعد سامنے آئی ہے، جس میں…

2 hours ago

The BJP’s New Balance in UP: یوگی کی زمین، مودی کا آسمان: یوپی میں بی جے پی کا نیا سیاسی توازن

امت شاہ کے لکھنؤ دورے اور ریاستی ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ کے بعد 2027 اور…

3 hours ago

CM Yogi’s leadership in UP: کیا امت شاہ نے یوپی میں یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت پر مہر لگا دی؟ 2027 اور 2029 کے سیاسی فارمولے کا پورا حساب

لکھنؤ میں بی جے پی کی ریاستی ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ کے بعد قیاس آرائیاں…

3 hours ago

Supreme Court on UP SIR: اتر پردیش ایس آئی آر معاملے میں سپریم کورٹ سخت، الیکشن کمیشن کو تحقیقات کی ہدایت

سپریم کورٹ نے اتر پردیش میں ووٹر لسٹ سے نام حذف کرانے کے لیے بڑی…

3 hours ago