وزیر اعظم نریندر مودی کے گجرات دورے کا دوسرا دن پوری طرح سے وراثت اور ترقی کے نام رہا۔ اتوار کی صبح جب سومناتھ مندر کے سامنے سے شوریہ یاترا گزری تو پورا ماحول جوش، عقیدت اور قومی فخر سے لبریز نظر آیا۔ سومناتھ کے سمندر کنارے گونجتے نعروں اور عوام کے جوش و خروش نے ایسا منظر پیش کیا کہ دیکھنے والوں کے رونگٹے کھڑے ہو گئے۔108 گھوڑوں پر مشتمل اس علامتی جلوس نے اس دور کی یاد تازہ کر دی جب غیر ملکی حملہ آوروں کے خلاف بھارتی سورما ڈھال بن کر کھڑے ہو گئے تھے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نہ صرف اس شوریہ یاترا کے گواہ بنے بلکہ انہوں نے ان بے شمار بہادرں اور قربانی دینے والوں کو خراجِ عقیدت بھی پیش کیا، جنہوں نے سومناتھ کی عزت و عظمت کی حفاظت کے لیے اپنا خون بہایا۔ یہ یاترا بہادری، ایثار اور اس ناقابلِ شکست حوصلے کی علامت بنی جو صدیوں کی آزمائشوں کے باوجود زندہ رہا۔
شوریہ یاترا، عقیدت اور ترقیاتی منصوبوں کا پیغام
دن کا آغاز وزیر اعظم کے سومناتھ مہادیو کے دربار میں حاضری سے ہوا۔ صبح کی پوجا اور عبادت کے دوران پورا ماحول شیومئے ہو گیا۔ اس کے بعد وزیر اعظم نے شوریہ یاترا میں شرکت کی، جو بہادری، خودداری اور اٹل عقیدت کی علامت سمجھی جاتی ہے۔ یہ یاترا ان بہادروں کے نام ہے جنہوں نے مندر پر ہونے والے حملوں کے باوجود ہار نہیں مانی اور اپنی تہذیب و ثقافت کا دفاع کیا۔سیاسی حلقوں میں یہ بھی مانا جا رہا ہے کہ وزیر اعظم اپنی عوامی تقریر میں تاریخ کے ان اوراق کو بھی یاد کریں گے جہاں سردار ولبھ بھائی پٹیل نے سومناتھ کی کھوئی ہوئی شان کو دوبارہ بحال کرنے کا عزم لیا تھا۔ آج سومناتھ بھارت کے ثقافتی احیا اور قومی وقار کی علامت بن چکا ہے، جس کی گونج دنیا بھر میں سنائی دے رہی ہے۔
سومناتھ میں سوابھیمان پرو کے اختتام کے بعد وزیر اعظم کا اگلا پڑاؤ راجکوٹ ہوگا۔ دوپہر کے وقت وہ مارواڑی یونیورسٹی میں وائبرنٹ گجرات ریجنل کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔ یہ کانفرنس محض تقاریر تک محدود نہیں بلکہ اس کے ساتھ ایک وسیع تجارتی نمائش اور ٹریڈ شو کا بھی انعقاد کیا گیا ہے۔سب سے اہم اعلان کے طور پر وزیر اعظم گجرات انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے تحت 14 نئے گرین فیلڈ اسمارٹ اسٹیٹس کا اعلان کریں گے۔ اس کے علاوہ راجکوٹ کو ایک جدید میڈیکل ڈیوائس پارک کی بھی سوغات ملنے جا رہی ہے۔ ان منصوبوں سے سوراشٹر اور کَچھ خطے کے نوجوانوں کے لیے روزگار کے ہزاروں نئے مواقع پیدا ہونے کی وو
بھارت ایکسپریس اردو
سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس بھوشن رام کرشن گوائی نے کہا کہ محض سیاسی…
مرکزی وزیر اور راشٹریہ لوک دل (آر ایل ڈی) کے صدر جینت چودھری نے جمعہ…
پرتگال 24 ستمبر کو گھریلو میدان پر ویلز کے خلاف نیشنز لیگ مہم کا آغاز…
ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے گئے مقابلے میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50…
جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے زمین سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں کارروائی روکنے کی درخواست…
ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کی جانب سے نندی گرام میں کانگریس امیدوار کی…