قومی

PM Modi will give speech from Red Fort: وزیراعظم نریندر مودی لال قلعہ کی فصیل سے کریں گے خطاب، ملک میں تاریخ اور قومی وقار کا جذبہ مزید ہوگا مضبوط

وزیراعظم نریندر مودی 15 اگست 2025 کو اپنا بارہواں یوم آزادی کا خطاب دینے کے لیے لال قلعہ پر موجود ہوں گے۔  نریندر مودی مسلسل دو بار بحثیت وزیراعظم خدمات انجام دے کر اندرا گاندھی کا ریکارڈ توڑتے ہوئے بھارت کے دوسرے سب سے طویل مدت تک وزیراعظم رہنے والے رہنما بن گئے ہیں۔ وزیراعظم پچھلے گیارہ برسوں میں ملک میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں لا چکے ہیں۔ ان کی قیادت میں بھارت نے نہ صرف ملکی سطح پر بلکہ عالمی میدان میں بھی نمایاں ترقی کی ہے۔

آزادی کے خوابوں کو حقیقت بنانے کا عزم

وزیراعظم مودی نے 2022 میں مجاہد آزادی الّوری سیتارام راجو کی 125ویں یوم پیدائش تقریب میں کہا تھا کہ ’’نیا بھارت وہی ہوگا جو ان آزادی کے مجاہدین کے خوابوں کی تکمیل کرے گا جنہوں نے آزادی کے لیے اپنی جانیں قربان کیں‘‘۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آزادی کی جدوجہد کے بارے میں شعور بیدار کرنا اور اس کا درست پیغام عوام تک پہنچانا ان کی قیادت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

غریب بہبود اور شمولیتی ترقی پر زور

وزیراعظم مودی کی قیادت نے سیاسی و سماجی نقطہ نظر کو نئی سمت دی ہے۔ ان کے دور میں شمولیتی ترقی، تاریخی شعور اور پسماندہ طبقات کو بااختیار بنانے پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ ڈیجیٹل اختراعات، غریب بہبود اسکیمیں اور سماجی شمولیت ان کی حکومت کی نمایاں خصوصیات رہی ہیں۔

قومی وقار اور ترقی کی کہانی

اس یوم آزادی پر وزیراعظم کا لال قلعہ سے خطاب نہ صرف قومی وقار اور ترقی کی داستان پیش کرے گا بلکہ عوام کو آزادی کے مجاہدین کے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کی تحریک بھی دے گا۔ مودی کا یہ خطاب بھارت کے سماجی، سیاسی اور معاشی تبدیلی کی علامت کے طور پر بھی دیکھا جائے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Reliance Share Price: ریلائنس نے 45 منٹ میں کمائے 1.29 لاکھ کروڑ روپے،پہلے منافع میں رقم کی تاریخ، اب شیئر بازار میں مچائی دھوم

ریلائنس انڈسٹریز کے شیئرز میں زبردست تیزی کے نتیجے میں کمپنی کی مارکیٹ ویلیو میں…

21 minutes ago

Join BJP Ahead of 2027 Assembly Polls: پنجاب میں اسمبلی انتخابات سے پہلے عام آدمی پارٹی کو بڑا جھٹکا، تین ارکانِ اسمبلی بی جے پی میں شامل

امرتسر نارتھ کے رکنِ اسمبلی کنور وجے پرتاپ سنگھ نے پنجاب اسمبلی کے اسپیکر کلتار…

2 hours ago

Azam Khan: اعظم خان نے ای ڈی کی گرفتاری کو سپریم کورٹ میں کیا چیلنج، فوری سماعت کی درخواست

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کا یہ مقدمہ رام پور میں ’مولانا محمد علی جوہر ٹرسٹ‘…

2 hours ago

We have to get the Senate: سینیٹ پر قبضہ برقرار رکھنے کے لیے ٹرمپ نے جھونکی پوری طاقت، بولے ’ہمیں ہر حال میں جیتنا ہوگا‘

کینیڈا کے ساتھ تجارتی مذاکرات کے حوالے سے ٹرمپ نے کہا کہ دونوں ممالک کے…

4 hours ago