قومی

Jagan Mohan Reddy Slams Rahul Gandhi: ’’راہل گاندھی کے رابطے میں ہیں چندرا بابونائیڈو‘‘، جگن موہن ریڈی کا بڑا دعویٰ،’ووٹ چوری‘ کے الزام پرکہی یہ بڑی بات

آندھرا پردیش کے سابق وزیراعلیٰ اور وائی ایس آرسی پی صدر وائی وایس جگن موہن ریڈی نے بدھ (13 اگست، 2025) کو کانگریس لیڈر راہل گاندھی پرحملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی آندھرا پردیش میں ووٹنگ خامیوں پربحث کرنے سے بچ رہے ہیں اور صرف دہلی یا دیگرموضوعات پر توجہ مرکوزکررہے ہیں۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ وزیراعلیٰ این چندرا بابونائیڈو تلنگانہ کے وزیراعلیٰ ریونت ریڈی کے ذریعہ راہل گاندھی سے رابطے میں ہیں۔

راہل گاندھی کی خاموشی پرسوال

جگن موہن ریڈی نے راہل گاندھی کے انتخابی موضوعات کو چنندہ طریقے سے اٹھانے پرسوال اٹھایا۔ انہوں نے کہا، “راہل گاندھی اروند کیجریوال کے بارے میں کیوں نہیں بات کرتے؟ کیجریوال خود اسمبلی کا الیکشن ہارگئے۔ راہل گاندھی آندھرا پردیش کے بارے میں کیوں نہیں بولتے؟ چندرا بابونائیڈو ریونت ریڈی کے ذریعہ سے ان سے رابطے میں ہیں۔ ایسے میں راہل گاندھی کے بارے میں کیا کہوں، جو خود ایماندار نہیں ہے۔ آندھرا پردیش کے سابق وزیراعلیٰ نے خصوصی طورآندھرا پردیش میں ووٹوں کی گنتی میں خامیوں کو بھی اجاگرکیا اورکہا کہ راہل گاندھی دہلی میں ووٹ چوری کی بات کرتے ہیں، لیکن آندھرا پردیش میں ڈکلیئراورشمارکئے گئے ووٹوں میں 12.5 فیصد کا فرق کیوں نہیں اٹھاتے۔ انہوں نے اسے سنگین موضوع بتایا کیونکہ حقیقی طورپرفرق 2.5 فیصد تھا۔

راہل گاندھی نے شیئرکیا تھا فکشنل ویڈیو

راہل گاندھی نے اسی دن ایکس پرایک فکشنل ویڈیوشیئرکیا تھا، جس میں انتخابی عمل کی تنقید کی گئی تھی۔ ویڈیومیں مبینہ طورپربی جے پی کے دولوگ الیکشن کمیشن کے افسران کے ساتھ مل کرنقلی ووٹ ڈالتے ہوئے دکھائے گئے تھے۔ ویڈیو میں یہ بھی دکھایا گیا کہ 50 سالہ ووٹر ‘گریب داس’ اوران کی اہلیہ کوان کا ووٹ دینے کا اختیارنہیں ملا کیونکہ ان کے ووٹ پہلے ہی کسی اورنے ڈال دیئے تھے۔ ویڈیوکا اختتام اس منظرکے ساتھ ہوتا ہے، جس میں دونوں لوگ بوتھ لیول افسرکے ساتھ سازش کرتے ہیں اورالیکشن کمیشن کو”الیکشن چوری کمیشن” کہہ کر خطاب کرتے ہیں۔ راہل گاندھی نے ویڈیوکے ساتھ بیان میں کہا کہ کسی کے ‘ووٹ کی چوری’ ان کے حقوق اورپہچان کی چوری کے برابرہے۔

ووٹنگ خامیوں پر بڑا سوال

جگن موہن ریڈی نے اس موقع پریہ بھی کہا کہ آندھرا پردیش میں ڈکلیئراورشمارکئے گئے ووٹوں کے درمیان فرق 12.5 فیصد تھا، جو باعث تشویش ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایسے معاملوں میں لیڈران کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ عوام کے حقوق کے تحفظ کے لئے آواز اٹھائیں۔ ریڈی نے راہل گاندھی کی اس خاموشی کو نہ صرف مشتبہ بتایا بلکہ اسے جمہوری عمل کے تئیں سنگین طور پر نظرانداز بھی قرار دیا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Dharavi Redevelopment Project: دھاراوی کے لوگوں کے لیے بڑی شروعات، 10,432 نئے مکانات کی تعمیر شروع، اڈانی گروپ نے کیا بھومی پوجن

اڈانی گروپ نے ممبئی کے ماٹونگا میں دھاراوی بازآبادکاری منصوبے کے تحت 10,432 بازآبادکاری مکانات…

8 hours ago

INDIA Alliance Big Rally Plan: ووٹ چوری کے معاملے پر انڈیا اتحاد کی بڑی تیاری، دسمبر میں رام لیلا میدان سے طاقت دکھانے کا منصوبہ

دسمبر کے پہلے ہفتے میں دہلی میں بڑی ریلی منعقد کرنے کی تیاری، ملک بھر…

8 hours ago

INDIA Alliance Massive Protest Against Vote Chori: ووٹ چوری کا معاملہ، سڑک سے سپریم کورٹ تک عوامی سیلاب، کب کیا ہوا؟ جانیے مکمل ٹائم لائن

ایس آئی آر اور الیکشن کمیشن کے خلاف انڈیا اتحاد کا دہلی میں زبردست احتجاج،…

9 hours ago