قومی

Legal notice to Amitabh Bachchan and Sony TV: کے بی سی میں پنچاب کے تعلق سے پوچھے گئے سوال پر تنازع، امیتابھ بچن اور سونی ٹی وی کو قانونی نوٹس، 15 دن میں ویڈیو ہٹانے اور عوامی معافی مانگنے کا مطالبہ

سنگرور: اداکار امیتابھ بچن کے کوئز شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ (کے بی سی) میں پنجاب سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال پر تنازع کھڑا ہوگیا ہے۔ شو میں پنجاب کو جرائم اور پولیس تھانوں پر بم دھماکوں سے جوڑنے والے سوال پر ریاست کے لوگوں نے اعتراض ظاہر کیا ہے۔ اس معاملے میں سنگرور کے ایک وکیل نے امیتابھ بچن اور سونی انٹرٹینمنٹ ٹیلی ویژن کو قانونی نوٹس بھیجا ہے۔ نوٹس کے ذریعے متنازع سوال اور اس سے متعلق ویڈیو کلپ کو قومی میڈیا اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے ہٹانے، پنجاب کے عوام سے غیر مشروط طور پر عوامی معافی مانگنے اور پورے معاملے پر وضاحت پیش کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس کے لیے 15 دن کی مہلت دی گئی ہے۔ مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں قانونی کارروائی کی وارننگ بھی دی گئی ہے۔

12.5 لاکھ روپے کے سوال پر اعتراض

یہ قانونی نوٹس رنجیت سنگھ کی جانب سے ایڈووکیٹ اندر جیت اروڑہ نے بھیجا ہے۔ نوٹس امیتابھ بچن کو کے بی سی کے میزبان کی حیثیت سے، اے بی کارپ لمیٹڈ کے ذریعے ان کے دوسرے پتے پر، جبکہ سونی پکچرز نیٹ ورکس انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر کو بھی ارسال کیا گیا ہے۔ ایڈووکیٹ اندر جیت اروڑہ نے آئی اے این ایس سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ کچھ دن قبل ان کے موکل نے انہیں سونی ٹی وی پر نشر ہونے والے پروگرام کے بی سی کے چند اسکرین شاٹس اور ایک ویڈیو کلپ دکھائی تھی۔ اس میں 12 لاکھ 50 ہزار روپے کے سوال کے طور پر پوچھا گیا تھا کہ ’’حال ہی میں کس ریاست میں مجرم پولیس تھانوں پر بم دھماکے کرنے سے نہیں ڈرتے؟‘‘ وکیل کے مطابق، اس سوال کے ذریعے پنجاب کو جرائم سے جوڑ کر پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے، جس سے ریاست کی شبیہ متاثر ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی بنیاد پر سونی ٹی وی اور امیتابھ بچن کو قانونی نوٹس بھیجا گیا ہے۔ ان کا مطالبہ ہے کہ متنازع سوال اور ویڈیو کو فوری طور پر ہٹایا جائے اور پنجاب کے عوام سے غیر مشروط معافی مانگی جائے۔ کسی ایک ریاست کو اس طرح نشانہ بنانا درست نہیں ہے۔

ویڈیو کے اے آئی سے تیار ہونے کا شبہ

ایڈووکیٹ اندر جیت اروڑہ نے ویڈیو کے حوالے سے ایک اور اہم پہلو کی جانب توجہ دلائی۔ انہوں نے شبہ ظاہر کیا کہ ممکن ہے یہ ویڈیو مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے تیار کی گئی ہو۔ ان کے مطابق، اگر تحقیقات میں یہ بات سامنے آتی ہے تو ویڈیو بنانے والے شخص کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ بھارتی ٹیلی ویژن کے مقبول کوئز شوز میں شمار ہوتا ہے۔ اس پروگرام کا آغاز سال 2000 میں ہوا تھا اور امیتابھ بچن طویل عرصے سے اس کی میزبانی کر رہے ہیں۔ یہ شو برطانوی کوئز پروگرام ’ہُو وانٹس ٹو بی اے ملینیئر؟‘ کے بھارتی ورژن پر مبنی ہے۔ پروگرام میں شرکا سے جنرل نالج، تاریخ، سائنس، کھیل، تفریح اور ملک و دنیا سے متعلق سوالات پوچھے جاتے ہیں۔ ہر درست جواب کے ساتھ مقابلہ کرنے والا انعامی رقم کی سیڑھی پر آگے بڑھتا ہے اور آخری سوال تک پہنچ کر بڑی رقم جیتنے کا موقع حاصل کرتا ہے۔ سوالات کی مشکل کی سطح بتدریج بڑھتی جاتی ہے، جبکہ شرکا کو مشکل سوالات کے جواب دینے کے لیے لائف لائن استعمال کرنے کا اختیار بھی حاصل ہوتا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

UP Assembly Polls: یوپی اسمبلی انتخابات میں سیٹوں کی تقسیم کے لیے سماجوادی پارٹی نے تشکیل دی چار رکنی کمیٹی، اقرا چودھری ہوں گی ٹیم کا حصہ

سماجوادی پارٹی نے مذاکراتی کمیٹی میں قومی جنرل سکریٹری رام گوپال یادو، ریاستی صدر شیام…

25 minutes ago

Inauguration of a new campus in Itanagar: این ڈی آر ایف کی 12ویں بٹالین کا کیمپس پورے شمال مشرقی خطے کے لیے حفاظتی مرکز ہوگا: امت شاہ

ایٹا نگر میں نئے کیمپس کا افتتاح، آٹھوں شمال مشرقی ریاستوں کی ایس ڈی آر…

33 minutes ago

PM Modi Lucknow Speech: ’آپریشن سندور‘ میں دشمنوں کی نیند اڑانے والا برہموس میزائل اب اتر پردیش میں تیار ہو رہا ہے: وزیر اعظم مودی

لکھنؤ میں ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ…

36 minutes ago

Ayesha’s Salute Wins Over Kerala CM: عائشہ کے سیلوٹ نے کیرالہ کے وزیر اعلیٰ کا جیت لیا دل، دوبارہ ملاقات پر وی ڈی ستیشن نے ظاہر کی خوشی

عائشہ فاطمہ چیرانیلور کے الفاروقیہ ہائر سیکنڈری اسکول میں نویں جماعت کی طالبہ ہے۔ وی…

40 minutes ago