قومی

Constitution Club Election 2025: سونیا گاندھی اور کھڑگے بھی ووٹ ڈالنے آئے… بی جے پی لیڈر سنجیو بالیان کی شکست میں کیوں جیت تلاش کررہے ہیں نشی کانت دوبے؟

نئی دہلی: دہلی کے کانسٹی ٹیوشن کلب الیکشن میں اس بارمقابلہ دوسابق مرکزی وزراء ڈاکٹرسنجیو بالیان اورراجیو پرتاپ روڈی کے درمیان تھا۔ حالانکہ اس الیکشن میں راجیو پرتاپ روڈی نے جیت درج کی ہے۔ اس جیت کے بعد اب ہارے ہوئے سنجیو بالیان سے متعلق بی جے پی لیڈر نشی کانت دوبے نے کہا کہ انہوں نے ہارکربھی جیت حاصل کی ہے۔

نشی کانت دوبے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے راجیو پرتاپ روڈی کو جیت کی مبارکباد دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے سنجیو بالیان کی ہارکو بھی جیت بتایا ہے۔

نشی کانت دوبے نے کیا کہا؟

نشی کانت دوبے نے اپنے پوسٹ میں لکھا کہ کانسٹی ٹیوشن کلب کے الیکشن میں، میں سنجیو بالیان کے ساتھ  تھا اورہوں۔ یہ الیکشن سنجیو بالیان کی زندگی کا تاریخی الیکشن ہے، اس سے ان کی طاقت نظرآئی۔ کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے، سونیا گاندھی کا کلب کے الیکشن میں ووٹ دینے آنا ان کی جیت ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ کانگریس کے سینئرلیڈراوراس وقت کے دہلی پردیش صدرجے پرکاش اگروال نے بھی جب 2005 اور2010 کا الیکشن راجیوپرتاپ روڈی کے خلاف لڑا تھا، توسونیا گاندھی یا ان کے کابینہ کا کوئی رکن بھی ووٹ دینے نہیں آئے تھے۔ پارلیمنٹری کلب کا وقار بڑھانے کے لئے سنجیوبالیان کومبارکباد اورراجیوپرتاپ روڈی کوجیت کی نیک خواہشات۔

100 سے زیادہ ووٹوں سے جیتے روڈی

کانسٹی ٹیوشن کلب کا منگل کے روز (12 اگست، 2025) الیکشن ہوا تھا۔ اس الیکشن میں راجیو پرتاپ روڈی نے اپنی ہی پارٹی کے سنجیو بالیان کو بڑے فرق سے ہرا دیا ہے۔ اس جیت میں راجیوپرتاپ روڈی نے کہا کہ میں 100 سے زیادہ ووٹوں سے الیکشن جیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یہ میرے پینل کی جیت ہے، جنہوں نے میرا ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ میرے پینل میں بی جے پی، کانگریس کے علاوہ بھی دیگر سیاسی پارٹیوں کے ساتھ ہی آزاد اراکین پارلیمنٹ بھی تھے۔ سب کی محنت سے ہی یہ جیت ملی ہے۔ قابل ذکرہے کہ اس الیکشن میں مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ، جے پی نڈا، کانگریس صدرملیکا ارجن کھڑگے، سونیا گاندھی، راجیوشکلا، عمران پرتاپ گڑھی، شتروگھن سنہا وغیرہ نے ووٹنگ کی تھی۔ کانسٹی ٹیوشن کلب کے الیکشن میں اس بارسب سے زیادہ دلچسپی دیکھنے کوملی۔

 بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Tej Pratap tried to enter the house: تیج پرتاپ نے گھر میں گھسنے کی کوشش کی تھی، پہلی بار سامنے آئیں انوشکا یادو، ڈانڈیا پروگرام میں پہنچیں بیٹی کے ساتھ

انوشکا یادو اپنی بیٹی اُجّینی کے ساتھ ڈانڈیا کلاس میں شرکت کرنے پہنچی تھیں۔ انہوں…

37 minutes ago

A Chill in the Air in Delhi-NCR: دہلی-این سی آر میں سردی نے دی دستک، درجۂ حرارت 6 ڈگری تک گرا، آج بھی ہوگی بارش؟

کم سے کم درجۂ حرارت میں کوئی خاص تبدیلی درج نہیں کی گئی، تاہم یہ…

1 hour ago

Lehra Do Tiranga March: دفعہ 163 نافذ، سینٹرل پارک دو دن کے لیے بند، سی جے پی کی ترنگا یاترا پر دہلی پولیس کا بیان

ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) نے بتایا کہ نئی دہلی میونسپل کونسل (این…

2 hours ago

Punam Raut Quits International Cricket: پونم راوت نے بین الاقوامی کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا کیا اعلان

پونم نے جمعرات کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے لکھا، ’’کافی…

11 hours ago