PM Modi Sant Ravidas mandir Varanasi Visit: وزیراعظم مودی کے وارانسی دورے کا آج دوسرا دن ہے۔ وزیراعظم یوگی نے آج صبح بنارس ہندو یونیورسٹی (بی ایچ یو) کیمپس میں سنسد گیان مقابلے میں حصہ لینے والوں کو اعزاز سے سرفرازکیا۔ اس کے بعد وہاں موجود ماہین اورطلبا سے بات چیت کی۔
بی ایچ یوکیمپس میں خطاب کرنے کے بعد وزیراعظم مودی وارانسی میں سنت روی داس مندرپہنچے۔ یہاں انہوں نے مندرمیں پوجا ارچنا کی اورپرساد کے طور حلوہ لیا۔ اس کے بعد وزیراعظم مودی نے وہاں موجودہ ریداسیوں کو خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں آپ سبھی کا روی داس کی سرزمین پراستقبال کرتا ہوں۔ آپ پنجاب سے اتنی دوربنارس آتے ہیں تو ہمارا بنارس چھوٹا پنجاب (منی پنجاب) لگنے لگتا ہے۔ پی ایم مودی نے کہا کہ گرو کے جنم دیوس پر آپ کی خدمت (سیوا) کرنا کسی خوش قسمتی سے کم نہیں ہے۔
وزیراعظم مودی نے کہا کہ رودی داس جی مجھے بار بار اپنی جنم بھومی پربلاتے ہیں۔ مجھے ان کے عزائم کو آگے بڑھانے کا موقع اوران کے لاکھوں شاگردوں کی خدمت کرنے کا موقع ملتا ہے۔ وارانسی کا رکن پارلیمنٹ اورعوامی نمائندہ ہونے کے ناطے آپ سبھی کا وارانسی میں استقبال کرنا، آپ کی سہولیات کا خصوصی دھیان رکھنا میری خصوصی ذمہ داری ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ اس مبارک دن پر مجھے اپنا فرض نبھانے کا موقع ملا ہے۔ وارانسی کی ترقی کے لئے سینکڑوں کروڑ روپئے کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اورسنگ بنیاد رکھی جا رہی ہے۔ اس سے یہاں عقیدت مندوں کی یاترا آسان ہوجائے گی۔
بھارت ایکسپریس۔
طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…