پی ایم مودی 6 مارچ کو سندیش کھالی کا دورہ کریں گے! پولیس نے بی جے پی کے وفد کو دوسری بار روکا
مغربی بنگال کے سندیش کھالی میں خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے معاملے پر سیاست اب اپنے عروج پر ہے۔ 23 فروری کوبی جے پی کی خواتین کا وفد ایک بار پھر سندیش کھالی کے لیے روانہ ہوا۔ لیکن پولیس نے انہیں درمیان میں ہی روک دیا۔ اس ٹیم کی قیادت بی جے پی ایم پی لاکٹ چٹرجی کررہی ہیں۔ اس دوران بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ لاکٹ چٹرجی اور پولیس افسر کے درمیان زبردست ہاتھا پائی ہوئی۔ اس کے بعد پولیس نے لاکٹ کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ اس سے قبل 16 فروری کو بھی پولیس نے مرکزی وزیر اور خواتین کے وفد کو آگے جانے سے روک دیا تھا۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ آج تحقیقاتی ایجنسی ای ڈی نے مفرور ٹی ایم سی لیڈر شاہجہان شیخ کے خلاف پی ایم ایل اے ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ راشن گھوٹالہ معاملے میں جانچ ایجنسی کی ٹیموں نے بنگال میں 6 مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔ قابل ذکر با ت یہ ہے ای ڈی نے شاہجہان کو ایک بار پھر سمن جاری کیا ہے اور انہیں 29 فروری کو تحقیقات کے لیے حاضر ہونے کو کہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:‘کسان تحریک کے دوران جان گنوانے والے کسان کو ایک کروڑ معاوضہ، بہن کو سرکاری نوکری’، بھگونت مان کا بڑا اعلان
یہ بھی پڑھیں:جے این یو کی سابق طلبہ لیڈر شہلا راشد نے فلم آرٹیکل 370 کی تعریف کی، فلم دیکھنے کے بعد کہی یہ بڑی بات
ای ڈی نے شاہجہاں کے ٹھکانوں پر چھاپہ مارا
بنگال بی جے پی کے صدر سکانت مجمدار نے جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ پی ایم مودی 6 مارچ کو مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ ضلع میں وہ سندیش کھالی جا سکتے ہیں اور وہاں جا کر جنسی ہراسانی کا شکار ہونے والی خواتین سے بات کر سکتے ہیں۔ اس دوران سکانت نے 22 فروری کو گورنر سی وی آنند بوس سے بات کی۔
بنگال بی جے پی صدر نے گورنر سے ملاقات کی
گورنر سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے سکانت مجمدار نے کہا کہ میں نے گورنر کو پورے واقعہ کے بارے میں بتایا۔ ایک رکن اسمبلی کے ساتھ جس طرح کا سلوک کیا گیا وہ بالکل غلط تھا۔ انہوں نے کہا کہ دفعہ 144 صرف بی جے پی پر لاگو ہے۔ ٹی ایم سی ایم ایل اے 50 لوگوں کے ساتھ گھوم رہے ہیں۔ اس سے قبل 22 فروری کو بی جے پی نے سندیش کھالی کے بارے میں ایک دستاویزی فلم بھی جاری کی تھی۔ خواتین نے 20 منٹ کی دستاویزی فلم میں اپنی آپ بیتی بیان کی ہے۔
بھارت ایکسپریس
اکتوبر 2026 میں بینکنگ، ATM سے پیسے نکالنا، LPG KYC، FD، چھوٹی بچت اسکیموں اور…
چمپارن پشتے کے تین مقامات پر شگاف پڑنے سے بگہا میں سیلاب کی صورتحال سنگین،…
وزیر داخلہ امت شاہ کے پہنچنے سے پہلے دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے…
وزیراعظم کی جانب سے شیئر کیا گیا یہ روایتی سنسکرت سبھاشیت لوگوں کو عمل اور…
کانگریس لیڈر نے نوجوان خواتین، خصوصاً جنریشن زیڈ سے بڑی تعداد میں احتجاج میں شامل…
نیرو ڈھانڈا نے کوالیفکیشن راؤنڈ میں 118 کے اسکور کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی…