بشکریہ العربیہ اردو
وسطی غزہ میں اسرائیلی بمباری میں 23 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
غزہ کی پٹی میں وزارتِ صحت نے ایک بیان میں کہا کہ جمعرات کو وسطی غزہ میں گھروں پراسرائیلی بمباری میں کم ازکم 23 فلسطینی جاں بحق ہوگئے ہیں۔ اس سے قبل، وزارتِ صحت نے کہا تھا کہ غزہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 97 سے زائد افراد ہلاک ہوئے جبکہ امریکی ایلچی جنگ بندی کی تازہ کوششوں کے لئے اسرائیل میں تھے۔
اسرائیل کے خلاف حماس کے 7 اکتوبر2023 کے حملے کے بعد جوابی اسرائیلی کارروائی میں اس علاقے میں شہریوں کی بڑھتی ہوئی ہلاکتوں اور جنگ سے پیدا شدہ مایوس کن انسانی بحران پر بین الاقوامی تشویش میں اضافہ ہوگیا ہے۔ مشرقِ وسطیٰ اورشمالی افریقہ کے لئے وائٹ ہاؤس کے رابطہ کاربریٹ میک گرک نے قاہرہ میں دیگر ثالثین کے ساتھ ملاقات کے بعد تل ابیب میں اسرائیلی وزیرِدفاع یوو گیلنٹ سے بات چیت کی۔
حماس گروپ نے بتایا کہ ان کے سربراہ اسماعیل ہانیہ اس ہفتے کے شروع میں جنگ بندی مذاکرات کے لئے مصرکے دارالحکومت میں تھے۔ امریکہ، قطراورمصرسمیت ثالثین نے کوشش کی ہے اوراب تک جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے میں ثالثی کرنے میں ناکام رہے ہیں، لیکن اس ہفتے اس تعطل کو توڑنے کے لئے ایک نیا دباؤ ڈال رہے ہیں۔ اسرائیلی وزارتِ دفاع نے کہا کہ میک گرک کے ساتھ بات چیت میں یرغمالیوں کی واپسی، “وسطی اورجنوبی غزہ میں حماس کے مضبوط ٹھکانوں میں آپریشنل پیش رفت اورانسانی امداد کی کوششوں” کے ساتھ ساتھ “حماس کی بقیہ بٹالین کو ختم کرنے کی اہمیت” کا احاطہ کیا گیا۔
بشکریہ العربیہ اردو
سوریا کمار یادو کی قیادت میں ٹیم انڈیا نے اپنی سرزمین پر ٹی 20 ورلڈ…
ہریانہ کے روہتک میں کھراوڑ کے قریب واقع ملن ڈھابے پر رات تقریباً ایک بجے…
قومی یومِ آئین کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے بچپن کے حالات…
وزیر اعظم نریندر مودی نے یومِ آئین کے موقع پر ملک کے عوام کو مبارک…
26/11 حملے کی 18ویں برسی پر صرف شہیدوں کو یاد کرنا کافی نہیں، بلکہ ان…
آج صبح سونے کی قیمت میں 3,907 روپے اور چاندی کے دام میں 9,680 روپے…