سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے 2,200 کروڑ روپئے کی لاگت والی کرو ہائیڈروالیکٹرک پروجیکٹ کنٹریکٹ سے متعلق مبینہ بدعنوانی کے معاملے میں جموں وکشمیرکے سابق گورنرستیہ پال ملک کی رہائش گاہ سمیت 29 مقامات پرجمعرات کو چھاپہ ماری کی۔ افسران نے یہ جانکاری دی۔ انہوں نے بتایا کہ سی بی آئی نے دہلی اورممبئی کے علاوہ سری نگر، گروگرام، جموں، باغپت، نوئیڈا، پٹنہ، جے پور، جودھپور، باڑمیر، ناگپوراورچنڈی گڑھ سمیت کل 30 مقامات پرصبح کے وقت کارروائی شروع کی، جس میں تقریباً 100 افسران شامل ہوئے۔
سی بی آئی کے ترجمان نے یہاں جاری ایک بیان میں کہا، ’’تلاشی کے دوران بھاری نقدی رقم، فکسڈ ڈپازٹ میں سرمایہ کاری، مختلف شہروں میں جائیدادوں میں سرمایہ کاری کے ثبوت، ڈیجیٹل اوردستاویزی ثبوت وغیرہ برآمد ہوئے ہیں۔‘ انہوں نے بتایا کہ دہلی کے آرکے پورم، دوارکا اورایشین گیمزولیج کے علاوہ گروگرام اورباغپت میں وغیرہ میں بھی چھاپہ ماری کی گئی ہے۔
ستیہ ملک کے باغپت ضلع واقع آبائی گاؤں ہساودا میں غازی آباد سے سی بی آئی کی ایک ٹیم پہنچی، جہاں تین گھنٹے کی جانچ پڑتال کرنے اور مکان کی ویڈیو گرافی کے بعد یہ ٹیم واپس لوٹ گئی۔ پولیس ایریا آفیسرہریش سنگھ بھدوریا نے کہا کہ باغپت پولیس کو سی بی آئی ٹیم سے پہلے کوئی اطلاع نہیں ملی تھی۔ انہوں نے چھاپے سے متعلق باقی معلومات دینے سے انکارکردیا۔
حویلی میں تین گھنٹے رہی پولیس
دوسری جانب، گاؤں میں رہنے والے انوملک نے بتایا کہ ستیہ پال ملک کے اہل خانہ گاؤں سے باہر رہتے ہیں۔ سی بی آئی نے ان کے کمروں کو کھلوا کرباریکی سے جانچ کی۔ انہوں نے بتایا کہ اس دوران ٹیم تین گھنٹے تک رہی اور پشتینی حویلی میں ستیہ پال ملک کے حصے کے کمرے کھلواکر دیکھے گئے۔ اس کے علاوہ فیملی کے کئی لوگوں سے پوچھ گچھ کی گئی۔ گاؤں والوں کے مطابق، سی بی آئی ٹیم صبح تقریباً سوا نو بجے سب سے پہلے پشتینی حویلی میں پہنچی۔ وہاں سابق گورنرستیہ ملک کے چچا لگنے والے ریٹائرڈ بی ڈی او بجیندر ملک اوربھتیجے لگنے والے اودھ ملک اورسویت ملک کی فیملی رہتی ہیں۔ اس دوران سی بی آئی کی ٹیم نے سبھی سے ستیہ پال ملک کی جائیداد کے بارے میں پوچھ گچھ کی۔ ان لوگوں نے بتایا کہ وہاں ستیہ پال ملک کی کوئی جائیداد نہں ہے۔ ان کی پشتینی حویلی میں صرف چار کمرے ہیں، جو خستہ حال ہوچکے ہیں۔ اس کے بعد سی بی آئی کی ٹیم نے ان کے حصے کے چاروں کمروں کو کھلوا کرتفتیش کی۔
بھارت ایکسپریس۔
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…