قومی

Sathya Sai Baba Birth Centenary Celebrations : شری ستیا سائی بابا کی پیدائش کی صد سالہ تقریبات میں شرکت کریں گے وزیر اعظم مودی، یادگاری سکہ اور ڈاک ٹکٹ بھی کریں گے جاری

وزیر اعظم نریندر مودی 19 نومبر کو آندھرا پردیش کے روحانی مرکز پُٹّاپارتھی میں شری ستیا سائی بابا کی پیدائش کی صد سالہ تقریبات میں شرکت کریں گے۔ یہ تقریبات دنیا بھر کے لاکھوں عقیدت مندوں کے لیے غیر معمولی روحانی اور سماجی اہمیت رکھتی ہیں۔ پیر کو وزیر اعظم مودی نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر ایک خصوصی پیغام شیئر کرتے ہوئے اپنی شرکت کی تصدیق کی اور اس موقع پر اپنے جذبات کا اظہار بھی کیا۔

وزیر اعظم مودی نے لکھا کہ ”میں 19 نومبر کو پُٹّاپارتھی میں اپنے آندھرا پردیش کے بھائیوں اور بہنوں کے درمیان شری ستیا سائی بابا کی پیدائش کی صد سالہ تقریبات میں شریک ہونے کا منتظر ہوں۔ سماجی خدمت اور روحانی بیداری کے لیے ان کی خدمات آنے والی نسلوں کے لیے ہمیشہ رہنمائی کا چراغ رہیں گی“۔ انہوں نے مزید بتایا کہ انہیں سائی بابا سے ملاقات اور گفتگو کے کئی مواقع ملے، جنہوں نے ان کی زندگی میں نمایاں اثرات چھوڑے۔ سرکاری شیڈول کے مطابق وزیر اعظم مودی بدھ کی صبح تقریباً 10 بجے پُٹّاپارتھی پہنچیں گے، جہاں وہ شری ستیا سائی بابا کے مقدس سمادھی مقام پر حاضری دیں گے اور پھول چڑھائیں گے۔ اس کے بعد وہ مرکزی صد سالہ تقریب میں شرکت کریں گے، جو صبح ساڑھے دس بجے شروع ہونے کا امکان ہے۔

یادگاری سکہ اور ڈاک ٹکٹوں کا اجرا بھی ہوگا
اس موقع پر وزیر اعظم شری ستیا سائی بابا کے ہمہ گیر اثرات اور انسانیت کے لیے ان کی غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں ایک یادگاری سکّہ اور خصوصی ڈاک ٹکٹوں کا سیٹ جاری کریں گے۔ توقع ہے کہ وزیر اعظم اس تقریب میں موجود ہزاروں عقیدت مندوں اور رضاکاروں سے خطاب بھی کریں گے۔

وزیر اعلیٰ چندرا بابو نائیڈو بھی ہوں گے شریک
تقریبات کے لیے وسیع انتظامات کیے گئے ہیں، جن میں ریاستِ آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ این چندرا بابو نائیڈو کی شرکت بھی شامل ہے۔ یہ بڑا روحانی اجتماع شری ستیا سائی بابا کے پیغامِ انسانیت، محبت، امن، نفع بخش خدمت، تعلیم، صحت اور عوامی فلاح کو اجاگر کرتا ہے، جنہوں نے بڑے پیمانے پر طبی خدمات، تعلیمی اداروں، پینے کے پانی کے منصوبوں اور سماجی بہبود کے ذریعے لاکھوں افراد کی زندگیاں بدلیں۔ شری ستیا سائی بابا کی پیدائش کی صد سالہ تقریبات ایک عالمی روحانی تحریک کی علامت تصور کی جا رہی ہیں، جو انسانیت کے لیے خدمت اور یکجہتی کے فلسفے کو مضبوط کرتی ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Sibghatullah

Recent Posts

Adani Foundation: سون بھدر میں اڈانی فاؤنڈیشن اور آئی سی ڈی ایس نے منایا 9واں قومی غذائیت ماہ

اس مہم کے دوران بچوں کی صحت اور ان کی غذائی حالت کا جائزہ لینے…

44 minutes ago

Prime Minister Narendra Modi:وزیر اعظم مودی نے نوراتری کے موقع پر لوگوں کو پیش کی مبارکباد

نوراتری کے دوسرے دن عقیدت مند دیوی کو پھولاور روایتی بھوگ پیش کرتے ہیں اور…

1 hour ago

Virat Kohli Test Retirement: وراٹ کو ریٹائرمنٹ لینے پر مجبور کیا گیا، اجیت اگرکر پر سنگین الزامات

گزشتہ سال وراٹ کوہلی کی ریڈ بال سے پریکٹس کرتے ہوئے کئی ویڈیوز سامنے آئی…

2 hours ago

CJP Protest Again: سی جے پی پھر کرے گی احتجاج؟ آشوتوش رنکا کا اعلان، بولے- دہلی پولیس کے پاس 24 گھنٹے کا وقت

سی جے پی کے بانی ابھجیت دیپکے نے وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے…

3 hours ago