قومی

PM Modi and Sri Sathya Sai Baba : جب وزیر اعظم مودی نے شری ستیا سائی بابا سے ملک سے جڑے مسائل پر بات کی تھی، ’مودی آرکائیو‘ نے شیئر کیا پوسٹ

نئی دہلی/پُٹّاپارتھی: شری ستیا سائی بابا کی پیدائش کی صد سالہ تقریبات کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی اور شری ستیا سائی بابا کے درمیان برسوں قبل ہونے والی ایک اہم گفتگو ایک بار پھر موضوعِ بحث بن گئی ہے۔ ‘مودی آرکائیو’ نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ کے ذریعے اس واقعے کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ کس طرح مودی نے 2001 کے گجرات زلزلے میں عوامی خدمت اور امدادی کاموں میں اہم کردار ادا کیا تھا، جبکہ اس وقت وہ وزیراعلیٰ بھی نہیں تھے۔

پوسٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ گجرات میں آئے تباہ کن زلزلے کے بعد شری ستیا سائی بابا نے نہ صرف متاثرین کی مدد کے لیے اپنے رضاکاروں کو سرگرم کیا بلکہ انہوں نے نریندر مودی سے رہنمائی اور مشاورت بھی کی، جنہوں نے موقع پر موجود رہ کر راحتی سرگرمیوں کو مؤثر بنانے میں عملی تعاون کیا۔

’انسانیت کی خدمت ہی حقیقی عبادت ہے‘: بابا کا پیغام
ملک اس وقت شری ستیا سائی بابا کی پیدائش کی صد سالہ تقریبات منا رہا ہے۔ بابا کی تعلیمات کا بنیادی محور محبت اور خدمت تھا، ”سب کو پیار کرو، سب کی خدمت کرو“۔ ان کا فلسفہ مذہب، ذات، زبان اور قومیت کی تقسیم سے آگے انسانیت کی خدمت کو سب سے اعلیٰ درجہ دیتا تھا۔ وزیر اعظم مودی اکثر اپنی تحریروں اور خطابات میں شری ستیا سائی بابا کے اثرات کا ذکر کرتے رہے ہیں۔ مودی آرکائیو کے مطابق، 2001 کے زلزلے کے دوران دنیا بھر سے آئے ہزاروں رضاکاروں، سماجی کارکنوں اور ستیا سائی سروس آرگنائزیشن کے اراکین نے بھرپور انداز میں امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ جگہ جگہ خیمہ بستیاں قائم کی گئیں، جہاں متاثرین کو خوراک، ادویات اور رہائش فراہم کی گئی۔ ہر گلی محلے میں ایک این جی او سرگرم نظر آتی تھی، جس نے انسانی خدمت کی ایک عظیم مثال قائم کی۔

مودی اور بابا کے درمیان بات چیت: ’ملک کا مستقبل روشن ہے‘
پوسٹ میں ایک دلچسپ واقعہ بھی بیان کیا گیا ہے۔ بتایا گیا کہ نریندر مودی نے ایک موقع پر شری ستیا سائی بابا سے ملک کے مستقبل کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا تھا۔ اس پر بابا مسکرائے اور مختصر مگر گہرا جواب دیا تھا ”ملک کا مستقبل روشن ہے“۔ یہ جملہ مودی کے لیے بے حد حوصلہ افزا ثابت ہوا۔ مودی آرکائیو کے مطابق بابا نیک اعمال اور انسانیت کی خدمت کو قومی ترقی کی بنیاد مانتے تھے اور ان کا ایمان تھا کہ خدمت کا جذبہ ہی بہتر مستقبل کی ضمانت ہے۔ مودی اکثر کہا کرتے ہیں کہ “خدمت کے لفظ میں بے انتہا طاقت پوشیدہ ہے” اور یہ تصور ہی ان کے سیاسی اور سماجی مشن کا مرکزی نقطہ بن گیا۔

پی ایم مودی کل پُٹّاپارتھی میں تقریب میں ہوں گے شریک
وزیر اعظم نریندر مودی 19 نومبر کو آندھرا پردیش کے پُٹّاپارتھی میں ہونے والی صد سالہ تقریبات میں شرکت کریں گے۔ سرکاری پروگرام کے مطابق وہ صبح 10 بجے ریاست کے وزیراعلیٰ این چندرا بابو نائیڈو کے ساتھ شری ستیا سائی بابا کی مقدس سمادھی پر حاضری دے کر پھول چڑھائیں گے اور بعد ازاں مرکزی تقریب میں شریک ہوں گے۔ اس موقع پر وزیر اعظم شری ستیا سائی بابا کی زندگی، تعلیمات اور انسانیت پر مبنی خدمات کے اعتراف میں ایک یادگاری سکہ اور خصوصی ڈاک ٹکٹوں کا سیٹ جاری کریں گے۔ تقریب میں عوام اور رضاکاروں سے خطاب بھی متوقع ہے۔ ساتھ ہی مودی آرکائیو نے اپنے پوسٹ میں مودی اور شری ستیا سائی بابا کی کئی قدیم تصاویر بھی شیئر کی ہیں، جو اس خصوصی تعلق کی علامت ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Sibghatullah

Recent Posts

PM Modi Attends ‘Bhajan Clubbing’: پنڈت دین دیال اپادھیائے کی جینتی پر ’بھجن کلبنگ‘ میں شریک ہوئے پی ایم مودی، کھنجری بجاتے آئے نظر

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کی شام دہلی کے دین دیال اپادھیائے پارک پہنچ…

8 hours ago

Opposition Protest Against CEC Gyanesh Kumar: سی ای سی گیانیش کمار کے خلاف سڑک پر اپوزیشن، پٹنہ میں آر جے ڈی کا احتجاج، کانگریس نے مانگا استعفیٰ

انتخابی کمیشن کی کارروائی اور ووٹر فہرست کی نظرثانی سے متعلق اپوزیشن کا احتجاج، کانگریس…

8 hours ago