لوک سبھا انتخابات2024 کے نتائج کے بعد ایک بار پھر این ڈی اے کی حکومت بن چکی ہے۔صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے نریندر مودی کو وزیراعظم کا حلف دلایا اور اس کے ساتھ ہی وہ مسلسل تیسری بار ملک کے وزیراعظم کا حلف اٹھاچکے ہیں۔ وزیراعظم نریندر مودی کے بعد امت شاہ اور راجناتھ سنگھ ،جے پی نڈا سمیت 60 سے زائد اراکین پارلیمنٹ کو حلف دلانے کا سلسلہ جاری ہے۔یہ پوری نریندر مودی کی ٹیم ہے جو آئندہ پانچ سال کیلئے نریندر مودی کی قیادت میں اپنا حلف اٹھارہی ہے ۔ نریندر مودی کی حلف برداری کے ساتھ این ڈی اے کی حکومت پھر سے قائم ہوچکی ہےاور پی ایم مودی کی تیسری مدت کار میں نئی ٹیم بھی تیار ہوچکی ہے۔
وزیراعظم نریندر مودی کیلئے آئندہ پانچ سال کیلئے حلف اٹھا چکے ہیں اب ایک بڑا سوال یہ ہے کہ جس طرح کا اتحاد اور جیسے ان کے اتحاد اس بار ہیں ان کو لیکر بار بار یہ شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ حکومت شاید ہی پورے پانچ سال کی مکمل مدت پوری کرسکتی ہے، البتہ این ڈی اے اور بی جے پی کی خاص طور پر یہ کوشش ہوگی کہ اتحادیوں کو ساتھ میں رکھ کر انہیں مل ملا کر حکومت چلائی جائے اور کسی بھی اختلافی ایجنڈے سے بچنے کی کوشش کی جائے۔ یقینی طور پر یہ کہا جاسکتا ہے کہ وہ آزادی کو بی جے پی کی اکثریت میں قائم حکومت کے اندر تھی وہ اس بار نہیں ہوگی چونکہ بی جے پی کو اس بار اکثریت نہیں ملی ہے جس کی وجہ سے حکومت قائم کرنے کیلئے اتحادیوں کا ساتھ مجبوری بن گئی۔ اب ان کی ناراضگی کا خیال رکھنا بھی ان کیلئے مجبوری ہوگی۔
بتادیں کہ وزیراعظم نے اس حلف برداری کے ساتھ ملک کے سب سے پہلے وزیراعظم پنڈت جواہر لعل نہرو کی برابری کرلی ہے چونکہ انہوں نے بھی تین بار وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھایا تھا۔ حالانکہ پی ایم مودی کے سیاسی سفر کے ساتھ ایک امتیاز یہ ہے کہ انہوں نے مسلسل تین بار پہلے گجرات کے وزیراعلیٰ کا حلف اٹھایااور اس کے بعد مسلسل تین بار وزیراعظم کا حلف اٹھا کر ایک انوکھا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…