قومی

PM Modi sends ‘chadar’ to Ajmer Sharif: اجمیر شریف درگاہ کیلئے پی ایم مودی کی طرف سے بھیجی گئی چادر،عدالت پہنچ گئے مخالفین،چادر پر روک لگانے کی اپیل

راجستھان کے اجمیر میں عرس کے آغاز کے ساتھ ہی اجمیر شریف درگاہ پر چادر چڑھانے کی روایت شروع ہو گئی ہے۔ یہاں بڑے بڑے لیڈر اور اداکار چادر چڑھانے پہنچ رہے ہیں۔ 4 جنوری کو ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی کی چادر درگاہ پر چڑھائی جائے گی۔ جسے مرکزی وزیر کرن رجیجو اجمیر لے کر جائیں گے۔ لیکن اس سے پہلے اس چادرکے خلاف دائر درخواست کی سماعت 4 جنوری کو عدالت میں ہونے والی ہے۔ درخواست میں وزیر اعظم کے دفتر سے آنے والی چادر پر فوری پابندی لگانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اب اس درخواست کی سماعت اجمیر کے سول جج منموہن چندیل کی عدالت کرے گی۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم ہر سال درگاہ پر چادر بھیجتے ہیں۔ مہرولی درگاہ پر بھی چادر چڑھائی گئی ہے۔ اس موقع سے مرکزی وزیر کرن رجیجو نے کہا کہ نظام الدین درگاہ آنا خوش قسمتی کی بات ہے۔ انہوں نے کہاکہ پی ایم مودی کی طرف سے دی گئی چادر اجمیر شریف جائے گی، جسے ہم نظام الدین کے راستے لے جارہے ہیں۔ اقلیتی امور کی وزارت کا ایک سینئر عہدیداربھی  اجمیر شریف جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہفتہ (4 جنوری 2025) کو وزیراعظم کی چادر چڑھائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پی ایم مودی نے  خواجہ معین الدین چشتی کے عرس کی مبارکباد دی ہے  اور دعا کی ہے کہ یہ موقع ہر ایک کی زندگی میں خوشحالی اور امن لائے۔وزیر اعظم نے کہاکہ ہم وزیر اعظم مودی کے بھائی چارے کا پیغام لے کر اجمیر شریف جارہے ہیں۔

پی ایم مودی نے کرن رجیجو کو چادر سونپی

مرکزی وزیر رجیجو نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وزیر اعظم مودی انہیں اور بی جے پی اقلیتی مورچہ کے صدر جمال صدیقی کو اجمیر درگاہ پر چادر چڑھانے کیلئے اپنی طرف سے چادردیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ انہوں نے  کیپشن میں لکھاکہ یہ اشارہ ہندوستان کے بھرپور روحانی ورثے اور ہم آہنگی اور ہمدردی کے پائیدار پیغام کے لئے ان  (پی ایم مودی) کے گہرے احترام کی عکاسی کرتا ہے۔ اجمیر میں ہر سال صوفی بزرگ کی برسی پر عرس منعقد ہوتا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Unmarried Couples not Allowed in OYO: شادی کے بغیر OYO ہوٹل میں نہیں ملے گا کمرہ، اس شہر سے کی شروعات

اویو کا نام ملک کے ٹاپ ٹریول اور ہوٹل بکنگ پلیٹ فارمز میں شامل ہے۔…

1 minute ago

Sambhal violence case: سنبھل تشدد کیس میں ایک اور ملزم (سلیم) گرفتار، سی او انوج چودھری پر فائرنگ کا الزام

سنبھل تشدد معاملے میں پولیس نے ایک اور ملزم کو گرفتار کیا ہے۔ ملزم کا…

9 minutes ago

Shahbaz Sharif On Kashmir: وزیراعظم شہباز شریف کا کشمیر سے متعلق بڑا بیان، کہا – کشمیریوں کے لیے…

شہباز شریف نے کہا کہ آج (5 جنوری) کے دن ہی 1949 میں اقوام متحدہ…

1 hour ago

The Ethics of Human Gene Editing: انسانی جین ایڈیٹنگ:نئے سائنسی دور کا آغاز یااخلاقیات اور سماجیات کے نئے مسائل کی طرف بڑھتا قدم

اگرچہ جانوروں پر کامیاب تجربات کیے گئے ہیں، جیسا کہ سائنسدانوں نے جیلی فش کا…

2 hours ago