دہلی اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی سے پہلے عام آدمی پارٹی نے اپنے تمام 70 امیدواروں کی ایک اہم میٹنگ بلائی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال اس میٹنگ کی صدارت کررہے ہیں۔ یہ میٹنگ آپریشن لوٹس کے الزامات کے درمیان بلائی گئی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے ایم پی سنجے سنگھ نے ووٹوں کی گنتی سے پہلے بی جے پی پر کئی الزامات لگائے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ دہلی میں انتخابات کے نتائج سے پہلے آپریشن لوٹس شروع ہو گیا ہے ، بی جے پی نے عام آدمی پارٹی کے سات لیڈروں کو 15-15 کروڑ کی پیش کش کے فون آئے ہیں۔
کجریوال نے اٹھائے ایگزٹ پول پر سوال،آفر کا بھی لگایا الزام
اروند کجریوال نے ایگزٹ پول پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ ایجنسیاں دکھا رہی ہیں کہ گالی گلوچ پارٹی کی 55 سے زیادہ سیٹ آ رہی ہیں۔ کجریوال نے دعویٰ کیا ہے کہ پچھلے 2 گھنٹوں میں ان کے 16 امیدواروں کو فون آ گئے ہیں اور انہیں پارٹی چھوڑ کر آنے پر اپنی پارٹی کا لیڈر بنانے کے ساتھ ساتھ 15-15 کروڑ روپئے دینے کا بھی وعدہ کیا ہے ۔ کجریوال نے ایکس پر لکھا کہ اگر ان کی پارٹی کو 55 سے زیادہ سیٹیں مل رہی ہیں تو پھر ہمارے امیدواروں کو بلانے کی کیا ضرورت ہے؟ کجریوال نے یہ بھی الزام لگایا کہ ایگزٹ پول کے نتیجے فرضی ہیں اور ان کے سہارے ماحول بنا کر امیدواروں کو توڑا جا رہا ہے۔
آپ کو بتا دیں کہ دہلی اسمبلی انتخابات کی ہفتہ کے روز ہونے جا رہی گنتی کو لے کر الیکشن کمیشن اور انتظامیہ پوری طرح محتاط ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ، ووٹنگ میں استعمال ہونے والی ای وی ایم اور وی وی پیڈ کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے الیکشن کمیشن کے حفاظتی پروٹوکول کے مطابق تمام ضروری انتظامات کیے گئے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
نائیڈو نے کہا، حکومت کی قیادت میں مودی کے 25 سال نے ان خوبیوں کو…
سپریم کورٹ نے گزشتہ سماعت میں راجپال یادو کو 2 کروڑ روپے جمع کرنے کا…
امت شاہ نے کہا کہ مودی جی نے کروڑوں ہم وطنوں میں خود اعتمادی پیدا…
توبگے نے بھوٹان کے اعلیٰ ترین اعزاز ’’آرڈر آف دی ڈروک گیالپو‘‘ کا بھی ذکر…
وزیر اعظم نریندر مودی نے 7 اکتوبر کو حکومت کے سربراہ کی حیثیت سے 25…
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ان کے عوامی زندگی کے سفر میں سب سے…