دہلی اسمبلی انتخابات کے مکمل ہونے کے بعد تمام ایگزٹ پول سامنے آچکے ہیں۔ ان ایگزٹ پولز پر مسلسل ردعمل آ رہے ہیں۔ اس سلسلے میں عام آدمی پارٹی کی باغی راجیہ سبھا ایم پی سواتی مالی وال نے بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کے لوگ بہت سمجھدار ہیں۔ انہوں نے بہت غور و فکر کے بعد ووٹ کیاہے۔ ایگزٹ پول کبھی صحیح اور کبھی غلط ہوتے ہیں۔ یہ کبھی بہت ہی قریبی مقابلہ ہوتاہے۔
سواتی مالی وال نے مزید کہا، “میں صرف امید کرتی ہوں کہ اگلی حکومت دہلی کے لوگوں کے لیے کام کرے گی۔ سڑک ، پانی، یمنا اور فضائی آلودگی جیسے مسائل پر اگلے پانچ سالوں میں کام ہونا چاہیے۔ جو بھی حکومت بنائے، اسے عوام کے لیے کام کرنا چاہیے۔ جنہوں نے دہلی کو پیرس جیسا بنانے کا وعدہ کیا تھا، انھوں نے اسے سوڈان جیسا بنا دیا ہے۔”
آپ کو بتا دیں کہ دہلی اسمبلی انتخابات میں ووٹنگ کے بعد سب کی نظریں گنتی پر لگی ہوئی ہیں۔ انتخابات کے حوالے سے ایگزٹ پولز سامنے آچکے ہیں۔ زیادہ تر معاملات میں بی جے پی کو قطعی اکثریت حاصل ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہےکہ دہلی میں کس کی حکومت بنے گی یہ 8 فروری کو ہی پتہ چلے گا ،جب ووٹوں کی گنتی ہوگی اور نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ دہلی میں حکومت بنانے کے لیے اکثریتی تعداد 36 ہے۔ دہلی اسمبلی انتخابات میں کل 699 امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں، جن میں سے 603 مرد اور 96 خواتین امیدوار ہیں۔
ایگزٹ پول کے اعداد و شمار پر ایک نظر
آئیے ایک بار پھر مختلف ایجنسیوں کے ایگزٹ پول ڈیٹا پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔ پیپلز انسائٹ کے ایگزٹ پول کےنتیجے کے مطابق، دہلی میں بی جے پی کو 39-44 سیٹیں، AAP کو 25-28 سیٹیں اور کانگریس کو 2-3 سیٹیں مل رہی ہیں۔ پیپلز پلس کے ایگزٹ پول کے مطابق بی جے پی کو 51-60 سیٹیں، AAP کو 10-19 سیٹیں اور کانگریس کو 0 سیٹیں مل رہی ہیں۔
میٹریس کے ایگزٹ پول کے نتیجےکے مطابق دہلی میں بی جے پی کو 35-40 سیٹیں، AAP کو 32-37 اور کانگریس کو 0-1 سیٹیں مل رہی ہیں۔ پی مارک کے ایگزٹ پول کے اندازوں کے مطابق دہلی میں بی جے پی کو 39-49 سیٹیں مل سکتی ہیں، AAP کو 21-31 سیٹیں مل سکتی ہیں اور کانگریس کو 0-1 سیٹیں مل سکتی ہیں۔
پول ڈائری کے ایگزٹ پول کے نتیجے کے مطابق دہلی میں بی جے پی کو 42-50 سیٹیں، AAP کو 18-25 سیٹیں اور کانگریس کو 0-2 سیٹیں ملنے کی امید ہے۔ چانکیہ اسٹریٹجی کے ایگزٹ پول میں بی جے پی 39-44 سیٹیں جیت سکتی ہے، جب کہ AAP کو 25-28 سیٹیں ملنے کی امید ہے۔ کانگریس کو 2-3 سیٹوں سے مطمئن ہونا پڑ سکتا ہے۔ جے وی سی پول کے ایگزٹ پول میں بی جے پی کو 39 سے 45 سیٹیں، اے اے پی کو 22-31 سیٹیں اور کانگریس کو 0-2 سیٹیں مل رہی ہیں۔
بھارت ایکسپریس
قابل ذکر بات یہ ہے کہ وراٹ کوہلی چوٹ کی وجہ سے ناگپور ون ڈے…
انہوں نے کہا کہ ایم ایل اے بنے بغیر کال کیوں آئے گی؟ میں یقین…
رویندر جڈیجہ نے 80 ٹیسٹ میچوں میں 323 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ انہوں نے 198…
سنجے سنگھ نے سوال اٹھایا اور کہا کہ کیا اے سی بی بی جے پی…
الیکشن کمشنر کی تقرری کے عمل پر سوال اٹھاتے ہوئے راہل نے کہا کہ سی…
پی ایم مودی بات چیت کے دوران طلباء کی حوصلہ افزائی کرتے بھی نظر آئے۔…