انٹرٹینمنٹ

Kareena Kapoor-Saif Ali Khan on Taimur Controversy: کمار وشواس نے تیمور کے نام پر اٹھایا سوال، کرینہ کپور اور سیف علی خان کے جواب سے بند ہوجائےگی بولتی

Kareena Kapoor-Saif Ali Khan on Taimur Controversy: معروف شاعرکمار وشواس نے حال ہی میں کرینہ کپور اورسیف علی خان پربالواسطہ طورپرتنقید کی تھی۔ انہوں نے جوڑے کوبیٹے کا نام تیموررکھنے سے متعلق خوب کھری کھوٹی سنائی ہے۔ تاہم ایسا پہلی بارنہیں ہے، جب تیمورکے نام سے متعلق تنازعہ ہوا ہو۔ جب کرینہ کپور-سیف علی خان نے بیٹے کا نام رکھا تھا، تب بھی اس سے متعلق کافی تنازعہ ہوا تھا۔ سالوں بعد کرینہ کپورنے اس تنازعہ سے متعلق ردعمل ظاہرکیا تھا اور ٹرولرس کو زبردست جواب دیا تھا۔

تیمورتنازعہ پرکرینہ کپوراورسیف علی خان نے دیا تھا ایسا جواب

کرینہ کپور نے اپنے پہلے بیٹے تیمورعلی خان کو 2016 میں جنم دیا تھا اورنام سامنے آتے ہی تنازعہ ہوگیا تھا۔ حالانکہ سیف علی خان اور کرینہ کپورخان کپور نے اس وقت کچھ نہیں بولا تھا۔ سالوں بعد کرینہ کپور نے اس پرخاموشی توڑتے ہوئے اپنے دادا جی کے تعلیمات سے متعلق بات کی ہے۔ کرینہ کپورنے مِس مالنی کوایک انٹرویو دیا تھا۔ اس دران کرینہ کپورنے کہا تھا- ”میرے دادا جی ہمیشہ ہم سے کہتے تھے کہ حقیقت یہ ہے کہ لوگ تمہارے بارے میں بات کریں گے۔ اب چاہے اچھی ہو یا بری، لیکن وہ تمہارے بارے میں ہی بات کررہے ہیں۔ اگرآپ سپراسٹار بننا چاہتے ہیں توآپ کو اسے سنجیدگی سے (سیریسلی) لینا ہوگا۔ ورنہ یہ جگہ آپ کے لئے نہیں ہے۔ تمہیں پتھردل ہونا پڑے گا۔”

کرینہ کپورنے اعتراف کیا کہ بیٹے کے نام پرہوئے تنازعہ نے انہیں کافی پریشان کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا، ”مجھ پراس کا گہرا اثر پڑا کہ لوگ تیمورکے نام کے بارے میں بات کررہے تھے۔ تیمورکوتواندازہ بھی نہیں ہے کہ اس کے نام سے متعلق ڈرامہ چل رہا ہے۔ حالانکہ اسے لوگوں سے بہت پیاربھی ملا، لوگ ان میں اتنی دلچسپی رکھتے تھے۔” اس دوران کرینہ کپورنے سیف علی خان کے ردعمل سے متعلق بھی بات کی تھی۔ انہوں نے بتایا تھا، ”سیف اس بارے میں بہت مطمئن اورسنجیدہ تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں خاموش رہنے کی ضرورت ہے اور ہمیں مطمئن رہنے کی ضرورت ہے۔”

ٹرولنگ مجھے ہی بہت خوفناک لگتی ہے: کرینہ کپور

اس سے پہلے بھی دی گارجین کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کرینہ کپور نے تیمورعلی خان اور جہانگیرکے نام سے متعلق ہورہی ٹرولنگ پربات کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ سچ کہوں تو تیموراور جہانگیر، یہ وہ نام ہیں جو ہمیں پسند تھے۔ یہ دونوں نام ہمیں بہت خوبصورت لگے۔ لوگ بچوں کو کیوں ٹرول کریں گے، یہ بہت عجیب بات ہے۔ ٹرولنگ مجھے بہت ہی خطرناک لگتی ہے، لیکن مجھے اس میں نہیں پڑنا۔ میں اپنی اپنی ذاتی زندگی کو ٹرولرس کے نظریے سے نہیں دیکھتی۔

سیف علی خان نے بھی دیا تھا جواب

وہیں سیف علی خان نے بھی اپنے بیٹے کا نام تیمور رکھنے پر ہو رہے تنازعہ پر بات کی تھی۔ ممبئی مرر کے مطابق، سیف علی خان نے کہا تھا، ”ترک حکمران کا نام تیمور (Timur) تھا اور میرے بیٹے کا نام تیمور ہے۔ تاہم، دونوں ایک ہی لفظ سے آتے ہیں، لیکن ایک ہی نام (Taimur) نہیں ہیں۔ سیف علی خان کا مزید کہنا تھا کہ انہیں لگتا ہے کہ فلموں کی طرح انہیں اپنے بیٹے کا نام دیتے وقت ڈسکلیمر دینا چاہئے تھا۔ انہیں بتانا چاہئے تھا کہ – ‘اس نام کا کسی زندہ یا مردہ شخص سے کوئی تعلق نہیں ہے۔’

کمار وشواس نے کیا تھا متنازعہ بیان

واضح رہے کہ کماروشواس نے حال ہی میں اپنے پروگرام میں کہا تھا- ”اب یہ چلے گا نہیں کہ مقبولیت ہم سے لوگے، پیسہ ہم دیں گے، ٹکٹ ہم خریدیں گے، ہیرو ہم بنائیں گے اور ہیروئن ہم بنائیں گے اور تمہاری تیسری شادی سے اولاد ہوگی تو اس کا نام تم باہر سے آنے والے کسی حملہ آور (ترک حکمراں تیمور) کے نام پررکھ لوگے، یہ چلے گا نہیں۔ اتنے نام پڑے ہیں یار، کچھ بھی رکھ لیتے تم۔ رضوان رکھ لیتے، عثمان رکھ لیتے، یونس رکھ لیتے، حضور کے نام پر کوئی نام رکھ لیتے۔ تمہیں ایک ہی نام ملا۔”

اسے توکھلنائک نہیں بننے دیں گے: کمار وشواس

کماروشواس نے کہا تھا- ”جس بدتمیزآدمی نے، جس لنگڑے آدمی نے ہندوستان میں آکریہاں کی ماں-بہنوں کی آبروریزی کی، وہ لفنگا ہی ملا تمہیں اس پیارے سے بچے کا نام رکھنے کے لئے۔ اوراب اگراسے ہیروبناؤگے، اسے تو کھلنائک تک نہیں بننے دیں گے، یہ یاد رکھنا۔ یہ ہندوستان جاگا ہوا ہے، نیا بھارت ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Shahbaz Sharif On Kashmir: وزیراعظم شہباز شریف کا کشمیر سے متعلق بڑا بیان، کہا – کشمیریوں کے لیے…

شہباز شریف نے کہا کہ آج (5 جنوری) کے دن ہی 1949 میں اقوام متحدہ…

1 hour ago

The Ethics of Human Gene Editing: انسانی جین ایڈیٹنگ:نئے سائنسی دور کا آغاز یااخلاقیات اور سماجیات کے نئے مسائل کی طرف بڑھتا قدم

اگرچہ جانوروں پر کامیاب تجربات کیے گئے ہیں، جیسا کہ سائنسدانوں نے جیلی فش کا…

1 hour ago