قومی

PM Modi Meets Tulsi Gabbard: وزیر اعظم مودی نے امریکی انٹیلی جنس چیف تلسی گابرڈ سے کی ملاقات، تحفے میں پیش کیا مہاکمبھ کا ’’گنگا جل‘‘

وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کی شام دہلی میں ریاستہائے متحدہ کے نیشنل انٹیلی جنس کی ڈائریکٹر تلسی گابرڈ سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم مودی نے تلسی گابرڈ کا استقبال کرتے ہوئے انھیں مہاکبھ سے لایا ہوا گنگا کا مقدس پانی پیش کیا۔ وہیں تلسی گابرڈ نے وزیر اعظم کو تلسی کی ایک مالا تحفے میں پیش کی۔ وزیر اعظم کے ساتھ تلسی گابارڈ کی اس ملاقات سے کچھ گھنٹے قبل ہی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے بھی گابرڈ سے ملاقات کی تھی اور ان سے خالصتانی گروپ سکھ فار جسٹس اور اس کے بانی گروپتونت پنن کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

تلسی گابرڈ کی گذشتہ دو مہینوں میں وزیر اعظم مودی سے یہ دوسری ملاقات ہے۔ اس سے قبل ان دونوں کی ملاقات فروری میں ہوئی تھی، جب وزیر اعظم مودی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ دوطرفہ ملاقات کے لیے واشنگٹن ڈی سی میں تھے۔ آج کی ملاقات میں پی ایم مودی اور تلسی گابرڈ نے دہشت گردی اور سائبرسیکیوریٹی جیسے خطرات سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون بڑھانے پر تبادلۂ خیال کیا۔

اس کے علاوہ انھوں نے ’’ایک مضبوط ہندوستان-امریکہ شراکت داری‘‘ پر بھی زور دیا۔ وزیر اعظم کے ساتھ بیٹھنے سے قبل گابرڈ نے راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کی تھی جس میں انٹیل شیئرنگ سمیت کئی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا، تاکہ ہندوستان-امریکہ شراکت کو مزید گہرا بنایا جا سکے۔ اس سے قبل انھوں نے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال سے بھی ملاقات کی تھی۔

واضح رہے کہ تلسی گابرڈ کو گذشتہ ماہ ہی امریکہ کی اعلیٰ انٹیلی جنس چیف بنایا گیا ہے۔ وہ تقریباً 100 بلین ڈالر بجٹ کے ساتھ سی آئی اے، ایف بی آئی اور این ایس اے سمیت 18 امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی نگرانی کرتی ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Ghulam Mohammad

Recent Posts

Jio now sets its sights on the US and Germany: جیو کی نظریں اب امریکہ اور جرمنی پر: 12 شراکت داریوں کے ذریعے 150 کروڑ صارفین تک پہنچنے کی امید

ہندوستان کی ثابت شدہ ٹیکنالوجی اب دنیا تک پہنچنے کے لیے تیار، ترقی یافتہ ممالک…

2 hours ago

Vijeta Dahiya: اقتدار تبدیلی کی بات کرنا غیر آئینی نہیں، جمہوریت میں عوام کو حکومت بدلنے کا حق ہے: وجیتا دہیا

پرشانت بھوشن کے اقتدار کی تبدیلی سے متعلق بیان پر وجیتا دہیا نے کہا، ’’انہوں…

2 hours ago