قومی

India-New Zealand relations: وزیر اعظم مودی اور نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم لکسن کی اہم ملاقات، تجارت، دفاع اور کھیلوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

وزیر اعظم نریندر مودی اور نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم کرسٹوفر لکسن نے پیر کو دونوں ممالک کے دو طرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کا عزم کیا۔ دونوں رہنماؤں نے تجارت بڑھانے، دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے اور ہند بحرالکاہل خطے میں استحکام برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔ حیدرآباد ہاؤس میں ملاقات کے بعد دونوں رہنماؤں نے میڈیا سے خطاب کیا۔ اس دوران دہشت گردی کے خلاف سخت موقف اپنانے اور عوامی رابطہ بڑھانے پر بھی بات ہوئی۔

9 سال بعد نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم کا ہندوستان دورہ

کرسٹوفر لکسن اپنے پہلے سرکاری دورے پر اتوار کو دہلی پہنچے۔ وہ پچھلے نو سالوں میں ہندوستان کا دورہ کرنے والے نیوزی لینڈ کے پہلے وزیر اعظم ہیں۔ وزیر اعظم مودی نے لکسن کی ہندوستان سے محبت کی تعریف کی۔ انھوں نے کہا ’’ہم نے حال ہی میں انھیں آکلینڈ میں ہولی کھیل کر اس تہوار سے لطف اندوز ہوتے دیکھا ہے۔ نیوزی لینڈ میں ہندوستانی برادری کے تئیں ان کا احترام اس دورے پر ان کے ساتھ آنے والے بڑے وفد سے واضح طور پر جھلکتا ہے۔‘‘

تجارتی اور دفاعی تعاون پر اتفاق

ملاقات میں تجارت، سیکیورٹی اور سرمایہ کاری پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک نے دفاعی اور سیکیورٹی تعاون کو باضابطہ شکل دینے کا فیصلہ کیا۔ اس کے تحت مشترکہ فوجی مشقوں، تربیتی پروگراموں اور دفاعی صنعت میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔ وزیر اعظم مودی نے بحری دفاع کے شعبے میں ہندوستان کے بڑھتے ہوئے تعاون کا بھی ذکر کیا۔ ساتھ ہی ہندوستان اور نیوزی لینڈ نے تجارت کو فروغ دینے کے مقصد سے آزاد تجارتی معاہدے (FTA) پر بھی بات چیت شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے کہا ’’اس سے ڈیری، فوڈ پروسیسنگ اور فارماسیوٹیکل جیسے شعبوں میں سرمایہ کاری اور تجارت کو فروغ ملے گا۔‘‘

کھیلوں کو بھی ملے گا فروغ

اس دوران دونوں ممالک میں کھیلوں کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا۔ ہندوستان اور نیوزی لینڈ نے کھیل کے میدان میں اپنے تاریخی تعلقات کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا۔ وزیر اعظم نے کہا ’’ہم 2026 میں دونوں ممالک کے درمیان کھیل کے میدان میں تعلقات کے 100 سال مکمل ہونے کا جشن منائیں گے۔‘‘ انھوں نے یہ بھی کہا کہ دونوں ممالک اسپورٹس سائنس، اسپورٹس سائیکالوجی اور اسپورٹس میڈیسن کے میدان میں بھی مل کر کام کریں گے۔ اس کے علاوہ کھلاڑیوں کے تبادلے اور کوچنگ پروگراموں کو بھی فروغ دیا جائے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Ghulam Mohammad

Recent Posts

England vs Sri Lanka: انگلینڈکو70 گیندوں پر صرف 67 رنز ، پھر بھی ہار گیا، 99 پر آؤٹ ہوئے مینڈس

کوسل مینڈس 99 رنز کے اسکور پر آؤٹ قرار دیے گئے تھے۔ 31ویں اوور میں…

16 minutes ago

Delhi NCRWeather Update: دہلی -این سی آر میں آج گرمی اور حبس کرے گی پریشان، 26 ستمبر سے بارش کے امکانات

آئی ایم ڈی کے مطابق، 25 ستمبر کو دہلی میں کم سے کم درجہ حرارت…

53 minutes ago

Seema Kumari Claims Asian Games: ایشین گیمز میں سیما کماری نے 10,000 میٹر دوڑ میں کانسے کا تمغہ جیتا، وزیر اعظم مودی نے سراہا

تقریباً 16 سال بعد اس مقابلے میں ہندوستان کو ملا تمغہ، سیما کماری نے 32:50.05…

10 hours ago

Mushtaq Khan Passed Away: ’ویلکم‘ فیم اداکار مشتاق خان کا انتقال، 56 سال کی عمر میں کینسر سے ہار گئے زندگی کی جنگ

معروف اداکار مشتاق خان 24 ستمبر کو ممبئی میں انتقال کر گئے۔ ممبئی کے ناناوتی…

11 hours ago

Balika Vadhu: ’بالیکا ودھو‘ کے 18 سال، چھوٹی آنندی بنیں اسٹار، ایک نے خودکشی کی تو دو فنکاروں کا ہوگیا انتقال

کم عمری کی شادی جیسے سماجی مسئلے پر بننے والے مقبول ٹی وی سیریل نے…

12 hours ago

Nasha Mukt Punjab Yatra: نشہ مکت پنجاب یاترا، 30 ستمبر کو جالندھر میں امت شاہ کریں گے اختتامی پروگرام سے خطاب

بی جے پی کی 4 یاترائیں 117 اسمبلی حلقوں سے گزرتے ہوئے جالندھر میں ہوں…

13 hours ago