قومی

PM Modi expressing grief over horrific road accident: جے پور حادثے پر وزیر اعظم نریندر مودی نے افسوس کا کیااظہار، ہلاک شدگان کے لواحقین کے لیے 2 لاکھ روپے کی امداد کا اعلان

راجستھان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دو بڑے سڑک حادثات میں 29 افراد کی جان چلی گئی۔ کل شام جودھپور میں ایک بس کھڑے ٹرالر سے ٹکرا گئی، جس میں 11 لوگوں کی موت ہو گئی۔ وہیں آج دوپہر جے پور کے ہرماڑا علاقے کی لوہا منڈی میں پیر کے روز ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا، جس میں کم از کم 14 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔ اس حادثے پر وزیر اعظم نریندر مودی نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور مالی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعظم مودی کی مالی امداد کا اعلان

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم  ’’ایکس‘‘ پر تعزیتی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ راجستھان میں پیش آئے حادثے میں جانی و مالی نقصان سے دل افسردہ ہے۔ میری ہمدردیاں ان خاندانوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔ میں دعا کرتا ہوں کہ زخمی جلد صحت یاب ہوں۔ وزیراعظم کے قومی راحت فنڈ سے ہر جاں بحق شخص کے اہل خانہ کو 2 لاکھ روپے کی مالی امداد دی جائے گی، جب کہ زخمیوں کو 50 ہزار روپے دیے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ کا اظہارِ افسوس

اس سے پہلے وزیراعلیٰ بھجن لال شرما، نائب وزیراعلیٰ دیا کماری اور پریم چند بیروہ نے بھی حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ بھجن لال شرما نے افسران کو زخمیوں کے بہتر علاج کے لیے سخت ہدایات دی ہیں۔ انہوں نے ’ایکس‘ پر لکھا کہ جے پور کے ہرماڑا علاقے کی لوہا منڈی میں پیش آیا سڑک حادثہ انتہائی افسوسناک اور دردناک ہے۔ متعلقہ افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ زخمیوں کے علاج میں کوئی کوتاہی نہ ہو۔ میں دعا کرتا ہوں کہ ایشور مرحومین کو اپنے پرمدھام میں جگہ دے اور غمزدہ اہلِ خانہ کو اتنے بڑھے دکھ کو سہنے کی طاقت دے۔

ڈپٹی سی ایم دیا کماری کا اظہارِ افسوس

نائب وزیراعلیٰ دیا کماری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’ودھیادھر نگر اسمبلی حلقے کے لوہا منڈی روڈ پر پیش آئے خوفناک سڑک حادثے میں کئی جانوں کے ضیاع کی خبر انتہائی افسوسناک اور دل دہلا دینے والی ہے۔ ضلعی انتظامیہ سے بات چیت کر زخمیوں کے بہترین علاج و معالجے کے انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اس بے حد غم کی گھڑی میں میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتی ہوں۔ دعا ہے کہ ایشور مرحومین کو اپنے پرمدھام میں جگہ دے اور زخمیوں کو جلد مکمل صحت عطا کرے۔‘‘

بہترین علاج کی ہدایت

نائب وزیراعلیٰ پریم چند بیروہ نے بھی ’ایکس‘ پر اپنے پیغام میں کہا کہ جے پور کے ہرماڑا روڈ پر پیش آئے بھیانک سڑک حادثے میں جانی نقصان کی خبر انتہائی دکھ اور تکلیف دینے والی ہے۔ ضلعی انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں رہ کر زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اس بے حد دردناک وقت میں میں سوگوار اہلِ خانہ سے گہری تعزیت کرتا ہوں۔ دعا ہے کہ ایشور مرحومین کو اپنے پرمدھام میں جگہ دے اور زخمیوں کو جلد مکمل صحت عطا کرے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Seema Kumari Claims Asian Games: ایشین گیمز میں سیما کماری نے 10,000 میٹر دوڑ میں کانسے کا تمغہ جیتا، وزیر اعظم مودی نے سراہا

تقریباً 16 سال بعد اس مقابلے میں ہندوستان کو ملا تمغہ، سیما کماری نے 32:50.05…

5 hours ago

Mushtaq Khan Passed Away: ’ویلکم‘ فیم اداکار مشتاق خان کا انتقال، 56 سال کی عمر میں کینسر سے ہار گئے زندگی کی جنگ

معروف اداکار مشتاق خان 24 ستمبر کو ممبئی میں انتقال کر گئے۔ ممبئی کے ناناوتی…

6 hours ago

Nasha Mukt Punjab Yatra: نشہ مکت پنجاب یاترا، 30 ستمبر کو جالندھر میں امت شاہ کریں گے اختتامی پروگرام سے خطاب

بی جے پی کی 4 یاترائیں 117 اسمبلی حلقوں سے گزرتے ہوئے جالندھر میں ہوں…

8 hours ago

PK Party Announces Bihar MLC: پی کے کا بڑا قدم، نیرج کمار کے خلاف جن سوراج نے اتارا امیدوار، اننت سنگھ کی بھی حمایت

بہار قانون ساز کونسل انتخابات کے لیے جن سوراج نے 3 امیدواروں کے ناموں کا…

8 hours ago