لکھنؤ: راجیہ سبھا کے رکن اور اتر پردیش کے سابق نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹر دنیش شرما نے موہن لال گنج پارلیمانی حلقے کے سروجنی نگر اسمبلی حلقے میں منعقد ’’ویراٹ کھیل مہوتسو‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیل کھلاڑیوں کے درمیان بھائی چارہ، امن اور ہم آہنگی پیدا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’سانسد کھیل مہوتسو‘‘ اب ایسی قومی سرگرمی بن چکی ہے جو نئی کھیل صلاحیتوں کو سامنے لانے کا اہم ذریعہ ہے۔
وزیر اعظم مودی کی پہل نے بدلا کھیلوں کا منظرنامہ
ڈاکٹر شرما نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ’’سانسد کھیل مہوتسو‘‘ کی شروعات کرکے پورے ملک میں کھیلوں کے تئیں نیا جوش اور جذبہ پیدا کیا ہے۔ اب گاؤں اور شہروں سے ابھرنے والی صلاحیتیں بین الاقوامی سطح پر کامیابی کے جھنڈے گاڑ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم مودی آج ملک کے کھلاڑیوں کے لیے رہنما اور تحریک کا سرچشمہ بن چکے ہیں۔ ان کی پہل کی بدولت اب اولمپکس اور کامن ویلتھ گیمز میں بھارتی کھلاڑیوں پر تمغوں کی برسات ہو رہی ہے۔ ڈاکٹر شرما نے مزید کہا کہ مرکزی وزیر کھیل منسکھ مانڈویہ اور وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اس مہم کو عملی شکل دے کر کھیلوں کے تئیں نوجوانوں کا رجحان مزید بڑھایا ہے۔
کھیل ذات پات اور مذہبی دیواریں توڑتا ہے
ڈاکٹر شرما نے کہا کہ کھیل نہ صرف صحت اور تندرستی کا ذریعہ ہے بلکہ سماج میں ذات پات اور مذہب کی تفریق کو بھی ختم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، اس سے کھلاڑیوں کو کبھی مایوس نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے ’’سانسد کھیل مہوتسو‘‘ کی انتظامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کھیل اب زندگی کا ایک لازمی حصہ بن چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج گاؤں گاؤں سے جو نئی کھیل صلاحیتیں ابھر رہی ہیں وہ بھارت کے روشن کھیل مستقبل کی علامت ہیں۔ پرانی کہاوت ’’کھیلوگے کودوگے ہو گے خراب‘‘ اب بدل کر ’’کھیلوگے کودوگے بنوگے مہان‘‘ ہو گئی ہے۔
کھیل سے روزگار اور ترقی کے نئے دروازے کھلے
ڈاکٹر شرما نے کہا کہ آج کے کھلاڑی نہ صرف ملک کا پرچم بلند کر رہے ہیں بلکہ بہتر روزگار اور عزت دار مستقبل بھی حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے میدان میں اب کاروباری اور پیشہ ورانہ مواقع بڑی تیزی سے بڑھ رہے ہیں، جو نوجوان نسل کے لیے نیا امکان بن گئے ہیں۔
راجیشور سنگھ نے خواتین کرکٹ ٹیم کو دی مبارکباد
سروجنی نگر کے رکن اسمبلی راجیشور سنگھ نے پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے ویمنز کرکٹ ٹیم کو ورلڈ کپ جیتنے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ یہ خواتین بااختیاری (ناری شکتی کرن) کی علامت ہے۔ انہوں نے پنجاب کی آپ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’’عام آدمی پارٹی‘‘ کی کارکردگی ہمیشہ غیر جمہوری رہی ہے۔ عوام اب ان کی حقیقت سمجھ چکی ہے اور ان کا سیاسی خاتمہ شروع ہو چکا ہے۔
کامیاب کھلاڑیوں کو اعزازات پیش کیے گئے
ڈاکٹر دنیش شرما نے’’سانسد کھیل مہوتسو‘‘ میں مختلف کھیلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازا۔ اسی دوران راجیشور سنگھ نے پروگرام کے منتظمین اور بی جے پی عہدے داروں کو بھی اعزازات سے نوازا۔
اہم شخصیات کی موجودگی
اس موقع پر رکن اسمبلی راجیشور سنگھ (کھیل مہوتسو کے کنوینر)، ایم ایل سی رام چندر پردھان، سابق وزیر ویریندر تیواری، چیئرمین کوآپریٹیو بینک ویریندر پرتاپ سنگھ، ماہر تعلیم منیش سنگھ، علاقائی کونسلر سوربھ سنگھ مونو، ڈاکٹر سنجے چترویدی، راجیش سنگھ چوہان، شنکری سنگھ، کونسلر کوشلیندر دویدی، سنجیو اوستھی، برج موہن شرما، بی جے پی رہنما رما شنکر ترپاٹھی، منوج راؤت، ونود موریہ، کے کے سریواستو، ویویک راجپوت، راجن مشرا، شیلندر سنگھ، سمن سنگھ، کے این سنگھ اور نوجوان بی جے پی لیڈر ابھے دیکشت سمیت متعدد معزز شخصیات موجود تھیں۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…
بس میں اسکولی بچے سوار تھے، جو واٹر پارک میں تفریح کے بعد اپنے گھروں…
امریکی عہدیدار نے کہا کہ سب سے بڑے مسائل پہلے ہی حل کیے جا چکے…
عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…
دہلی کی ایک عدالت نے جمعہ کو 2020 کے دہلی فسادات سے متعلق ایک معاملے…
سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…