قومی

Mann Ki Baat: پی ایم مودی نے ہندوستانی نسل کے کتوں کے متعلق کی بات، انڈین بریڈ کو اپنانے پر دیا زور

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے ’من کی بات‘ پروگرام کے 127ویں قسط میں بھارتی نسل کے کتوں (Indian breeds of dogs) پر گفتگو کی اور عوام سے اپیل کی کہ وہ ملکی نسل کے کتوں کو اپنائیں۔

وزیر اعظم نے کہا، ’’تقریباً پانچ سال پہلے میں نے اسی پروگرام میں بھارتی نسل کے کتوں کا ذکر کیا تھا۔ میں نے عوام کے ساتھ ساتھ اپنے سیکورٹی دستوں سے بھی اپیل کی تھی کہ وہ ملکی نسل کے کتوں کو اپنائیں، کیونکہ یہ ہمارے ماحول اور حالات کے مطابق آسانی سے ڈھل جاتے ہیں۔ مجھے خوشی ہے کہ ہماری سیکورٹی ایجنسیاں اس سمت میں قابلِ تعریف کام کر رہی ہیں۔ بی ایس ایف (BSF) اور سی آر پی ایف (CRPF) نے اپنے دستوں میں بھارتی نسل کے کتوں کی تعداد بڑھائی ہے۔‘‘

وزیر اعظم نے کتوں کی تربیت کے حوالے سے بتایا، ’’ڈاگز کی ٹریننگ کے لیے بی ایس ایف کا قومی تربیتی مرکز گوالیار کے ٹیکن پور میں واقع ہے۔ یہاں اتر پردیش کے رام پور ہاؤنڈ، کرناٹک اور مہاراشٹر کے مدهول ہاؤنڈ پر خاص توجہ دی جا رہی ہے۔ اس مرکز میں ٹرینرز جدید ٹیکنالوجی اور انوویشن کے ذریعے کتوں کو بہتر انداز میں تربیت دے رہے ہیں۔ بھارتی نسل کے کتوں کے لیے ٹریننگ مینوئلز کو ازسرِنو لکھا گیا ہے تاکہ ان کی مخصوص صلاحیتوں کو اجاگر کیا جا سکے۔ بنگلور میں سی آر پی ایف کے ڈاگز بریڈنگ اینڈ ٹریننگ اسکول میں مانگرلز، مدهول ہاؤنڈ، کومبائی اور پانڈیکونا جیسے بھارتی کتوں کو تربیت دی جا رہی ہے۔‘‘

وزیر اعظم مودی نے مدهول ہاؤنڈ بریڈ کی ’ریا‘ کی تعریف کرتے ہوئے کہا، ’’گزشتہ سال لکھنؤ میں ’آل انڈیا پولیس ڈیوٹی میٹ‘ کا انعقاد ہوا تھا۔ اس موقع پر ’ریا‘ نام کی سوان نے سب کا دھیان اپنی جانب کھینچا تھا۔ یہ ایک مدهول ہاؤنڈ ہے جسے بی ایس ایف نے تربیت دی تھی۔ ریا نے کئی غیر ملکی نسلوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلا انعام حاصل کیا۔ اب بی ایس ایف نے اپنے کتوں کو غیر ملکی ناموں کی بجائے بھارتی نام دینے کی روایت شروع کی ہے۔‘‘

وزیر اعظم نے مزید کہا، ’’ہمارے دیسی کتوں نے بھی غیر معمولی بہادری دکھائی ہے۔ گزشتہ سال چھتیس گڑھ کے ماؤنواز متاثر علاقے میں گشت کے دوران سی آر پی ایف کے ایک دیسی کتے نے 8 کلوگرام دھماکہ خیز مواد کا پتہ لگایا تھا۔ بی ایس ایف اور سی آر پی ایف نے اس میدان میں جو قابلِ تحسین کوششیں کی ہیں، میں ان سب کو دل سے مبارکباد دیتا ہوں۔‘‘

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Dharavi Redevelopment Project: دھاراوی کے لوگوں کے لیے بڑی شروعات، 10,432 نئے مکانات کی تعمیر شروع، اڈانی گروپ نے کیا بھومی پوجن

اڈانی گروپ نے ممبئی کے ماٹونگا میں دھاراوی بازآبادکاری منصوبے کے تحت 10,432 بازآبادکاری مکانات…

3 hours ago

INDIA Alliance Big Rally Plan: ووٹ چوری کے معاملے پر انڈیا اتحاد کی بڑی تیاری، دسمبر میں رام لیلا میدان سے طاقت دکھانے کا منصوبہ

دسمبر کے پہلے ہفتے میں دہلی میں بڑی ریلی منعقد کرنے کی تیاری، ملک بھر…

3 hours ago

INDIA Alliance Massive Protest Against Vote Chori: ووٹ چوری کا معاملہ، سڑک سے سپریم کورٹ تک عوامی سیلاب، کب کیا ہوا؟ جانیے مکمل ٹائم لائن

ایس آئی آر اور الیکشن کمیشن کے خلاف انڈیا اتحاد کا دہلی میں زبردست احتجاج،…

4 hours ago