جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 ہٹائے جانے کے بعد آج پہلی باروزیراعظم نریندر مودی کشمیر کے سری نگر پہنچے ہیں جہاں ایک بڑی ریلی کی ہے۔بخشی اسٹیڈیم میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی 6400 کروڑ روپے کے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کی نقاب کشائی کی ہے۔اس کے بعد پی ایم مودی نے کچھ نوجوانوں سے براہ راست بات کی اور سرکاری اسکیموں سے کیسے استفادہ کیا اس کے بارے میں جانکاری لی اور ان کی رائے جاننے کی کوشش کی۔
سیکورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے سری نگر کی چھوٹی سڑکوں کو بھی سیل کر دیا گیا ہے۔ سٹیڈیم کے باہر 24 گھنٹے پہلے ہی بیریکیڈنگ کر دی گئی ہے۔ کشمیر میں اتنا بڑا عوامی اجتماع حال ہی میں نہیں دیکھا گیا۔پی ایم مودی کے دورے کے پیش نظر سری نگر شہر میں ڈرون اور کواڈ کاپٹروں کی پرواز پر عارضی طور پر پابندی لگا دی گئی ہے۔پی ایم مودی سری نگر کے بخشی اسٹیڈیم میں ڈیولپ انڈیا ڈیولپ جموں و کشمیر پروگرام میں شرکت کی اور مرکز کے زیر انتظام علاقے میں زرعی معیشت کو فروغ دینے کے لیے تقریباً 5,000 کروڑ روپے کی اسکیموں کا افتتاح کیا۔ ان اسکیموں میں “سودیش درشن” اور ‘پرشاد’ (پیلگریمیج ریجوینیشن اینڈ اسپرچوئل، ہیریٹیج اینہانسمنٹ ڈرائیو) اسکیموں کے تحت 1,400 کروڑ روپے سے زیادہ کی مالیت کے سیاحت کے شعبے سے متعلق ملک گیر پروجیکٹ شامل ہیں، جس میں مربوط ترقی کا ایک پروجیکٹ بھی شامل ہے۔
پروگرام کے ایک حصے کے طور پر پی ایم مودی نے سرکاری ملازمین کو تقرری کے خطوط تقسیم کئے ہیں۔ چیلنج بیسڈ ڈیسٹینیشن ڈیولپمنٹ (سی بی ڈی ڈی) اسکیم کے تحت منتخب سیاحتی مقامات کا اعلان کرنے کے علاوہ، وہ ‘دیکھو اپنا دیش عوام کے انتخاب کے سیاحتی مقام پول’ اور ‘چلو انڈیا گلوبل ڈائاسپورا’ کا بھی آغازکیا ہے۔
سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بدھ کو سپریم کورٹ میں دلیل دی، 'فرض کریں کہ…
بدنام زمانہ مجرم سونو-مونو گینگ نے موکاما بلاک کے نورنگا-جلال پور گاؤں میں موکاما کے…
پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ اس نے بھوک ہڑتال پر بیٹھے…
یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…
جے پی سی کے اراکین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مجوزہ بل میں…
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…