Greater Noida: گریٹر نوئیڈا ویسٹ میں واقع گوڑ سٹی 2 سوسائٹی کے ایونیو 16 پر دو فلیٹوں میں زبردست آگ لگ گئی۔ اچانک عمارت سے آگ کے شعلے اور دھواں نکلتے دیکھ کر سوسائیٹی میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہوگیا۔ آگ اس قدر شدید تھی کہ تیسری منزل پر واقع فلیٹ بھی شعلوں کی لپیٹ میں آگیا۔ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی تین گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پالیا۔ اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے تاہم آگ لگنے سے گھر کا تمام سامان جل کر خاکستر ہو گیا ہے۔ فائر ڈپارٹمنٹ آگ لگنے کی وجہ کی تحقیقات کر رہا ہے۔
آگ لگنے سے فلیٹس سے دھواں اٹھتا دیکھ کر لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ یہی نہیں آگ اتنی شدید تھی کہ اس کی وجہ سے تیسری منزل پر واقع فلیٹ بھی آگ کی لپیٹ میں آگیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ فائر بریگیڈ کی تینوں گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پالیا گیا۔
اس معاملے پر چیف فائر آفیسر پردیپ کمار نے کہا، یہ فلیٹ راہل نامی شخص کا ہے، جس نے اسے 6 مارچ کو بند کر دیا تھا۔ فائر بریگیڈ کی ٹیم نے مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مل کر فلیٹ کا تالا توڑا اور پھر آگ پر قابو پالیا۔ واقعے کے وقت فیلٹ میں کوئی بھی موجود نہیں تھا اس لیے کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ آگ دوسری منزل سے تیسری منزل تک پھیل گئی تھی جس پر قابو پا لیا گیا ہے۔
-بھارت ایکسپریس
این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…