کرناٹک کے منگلورو میں ایک مسجد پر پتھراؤ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس معاملے میں پولیس نے ہندو تنظیم کے 5 کارکنوں کو گرفتار کیا ہے۔ منگلورو کے مضافات میں کٹی پلہ 3 بلاک میں واقع بدریا مسجد میں پتھراؤ کیا گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ پتھراؤ کرنے والے بائک پر سوار ہو کر آئے تھے۔ حملے سے مسجد کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان دو موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر آئے تھے۔اس واقعے کے بعد پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمین کی شناخت کی اور وشو ہند پریشد کے پانچ کارکنوں کو گرفتار کرکے آگے کی کاروائی تیز کردی ہے۔
پولیس کے مطابق، واقعے کے بعد منگلورو کے مضافات میں سورتھکل کے قریب کٹی پلہ میں رات کے وقت لوگ جمع ہوگئے، جس کے بعد امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پولیس کو تعینات کیا گیا۔ یہ واقعہ اتوار کی رات تقریباً 10:30 بجے پیش آیا۔ چار شرپسند دو بائک پر آئے اور مسجد پر پتھراؤ کیا۔اس واقعے کے فوراً بعد مسلم کمیوٹی کے لوگ بڑی تعداد میں جمع ہوکر احتجاج کرنے لگے اور امن وامان کو بگاڑنے کی کوشش کرنے والے شرپسندوں کی گرفتاری کی مانگ کرنے لگے۔
منگلورو پولس کمشنر نے کہا کہ اس واقعہ میں وی ایچ پی کے 5 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔ واقعہ کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے زیادہ کچھ نہیں بتایا جا سکتا۔ صورتحال پرامن اور قابو میں ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…
جے پی سی کے اراکین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مجوزہ بل میں…
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…
آکاش چوپڑا نے ابھیشیک شرما کی فارم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ…
ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت کو عالمی حد سے زیادہ گنجائش سے مقابلہ کا سامنا…
کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…