بی جے پی کے اقلیت میں ہونے کے باوجود، این ڈی اے حکومت اپنے موجودہ دور میں “ون نیشن، ون الیکشن” کو نافذ کرے گی اور اسی تیسرے مدت کار میں نافذ کرے گی، ایک اعلیٰ سرکاری عہدیدار نے کہاکہ حکومت اس کیلئے سنجیدہ ہےاور اتحادیوں کی حمایت حاصل کرنے کیلئے کوشاں بھی، یہاں تک کہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ “60 سال کے بعد مسلسل تیسری مدت کے لیے منتخب ہونے والی حکومت کے تحت استھی نیتی (پالیسی استحکام) کے بارے میں کوئی الجھن نہیں ہونی چاہیے۔
سرکاری عہدیدار نے کہا کہ ایسا کوئی علاقہ نہیں ہے جہاں اتوار کو اپنی تیسری میعاد کے 100 دن مکمل کرنے والی این ڈی اے حکومت نے 10 سال پہلے شروع کیے گئے کام کو جاری رکھنے کے لیے پالیسی پرفیصلے نہ کیے ہوں، جوکام 2014 میں شروع کیا گیا تھا “چاہے وہ دفاع ہو، خلا، تعلیم، ڈیجیٹل انڈیا اور ہندوستان کو مینوفیکچرنگ کا مرکز بنانا، بنیادی ڈھانچے کی تعمیر پر سالانہ 11 لاکھ کروڑ روپے خرچ کرنا، مہیلا-یووا-غریب-کسان (خواتین، نوجوانوں، غریبوں اور کسانوں کی فلاح و بہبود)، ان تمام سے متعلق پالیسی کو جاری رکھے ہوئے ہیں اور آگے بڑھ رہے ہیں ۔ یہاں تک کہ ہماری خارجہ پالیسی میں بھی آج ریڑھ کی ہڈی ہے، جو کہ پچھلی حکومتوں میں نہیں تھی۔انہوں نے کہا کہ 2014 میں بی جے پی جب اکثریت کے ساتھ اقتدار میں آئی، تب سے وزیر اعظم نریندر مودی “ایک ملک، ایک انتخاب” کی وکالت کر رہے ہیں۔ لوک سبھا، تمام ریاستی قانون ساز اسمبلیوں، اور شہری اور دیہی بلدیاتی اداروں (بلدیاتی اور دیہی) کے انتخابات کا انعقاد ایک ہی وقت میں ہو۔
اپنے تازہ ترین یوم آزادی کے خطاب میں بھی، پی ایم نے اس کے لیے ایک مضبوط موقف پیش کیا، یہ دعویٰ کیا کہ بار بار ہونے والے انتخابات ملک کی ترقی میں رکاوٹیں پیدا کر رہے ہیں۔ اس سال مارچ میں سابق صدر رام ناتھ کووند کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی نے پہلے قدم کے طور پر لوک سبھا اور ریاستی اسمبلیوں کے بیک وقت انتخابات کی سفارش کی تھی جس کے بعد 100 دنوں کے اندر مقامی باڈی انتخابات کو ہم آہنگ کیا جائے گا۔
اس کے لیے ایک آئینی ترمیم کی ضرورت ہے لیکن، پہلے قدم کے طور پر، لوک سبھا اور ریاستی انتخابات کو ایک ساتھ منعقد کرنے کے لیے، پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد، ترمیم کے لیے ریاستوں کی توثیق کی ضرورت نہیں ہوگی۔ دوسرے مرحلے میں بلدیات اور پنچایتوں کے انتخابات کو لوک سبھا اور اسمبلیوں کے انتخابات کے ساتھ اس طرح ہم آہنگ کیا جائے گا کہ لوک سبھا اور اسمبلیوں کے انتخابات کے 100 دنوں کے اندر بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں۔ اس کے لیے آدھے سے کم ریاستوں کی توثیق کی ضرورت ہوگی۔
ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے مردم شماری کرانے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں، لیکن ذات پر کالم شامل کرنے کا فیصلہ ہونا باقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ عمل جلد شروع ہو جائے گا۔ 2020 میں کوروناوبائی امراض کی وجہ سے دہائی کی مردم شماری نہیں کی گئی۔بی جے پی، جس نے 240 سیٹیں جیتی ہیں، اپنی اکثریت کے لیے اپنے اتحادیوں بشمول ٹی ڈی پی، جنتا دل یونائیٹڈ اور لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس) پر انحصار کرتی ہے۔ ون نیشن ،ون الیکشن کے منصوبے کے لیے ان کی حمایت کے بارے میں سوالات اٹھائے گئے ہیں لیکن بی جے پی کے رہنماؤں نے کہا کہ یہ تمام اتحادی ایک ساتھ ہیں اور “اتحادی” اس “اصلاحی عمل” کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنیں گے۔
اگست میں، مرکز کو اس کے دو اتحادیوں، جے ڈی (یو) اور ایل جے پی (رام ولاس) کی طرف سے “تحفظات” کا اظہار کرنے کے ایک دن کے اندر لیٹرل انٹری کے ذریعے حکومت میں 45 کلیدی آسامیوں کو بھرنے کے لیے ایک اشتہار واپس لینے پر مجبور کیا گیا۔ قبل ازیں، جے ڈی (یو)، ایل جے پی اور ٹی ڈی پی سمیت کچھ حلیفوں کے ساتھ، وقف (ترمیمی) بل میں مجوزہ وسیع تر تبدیلیوں کے بارے میں محتاط رہتے ہوئے، حکومت نے قانون سازی کو پارلیمنٹ کی مشترکہ کمیٹی کو بھیج دیا۔اب ون نیشن ون الیکشن کا نیا معاملہ ہے جس پر حکومت اور اس کے اتحادیوں میں پھر سےکھینچ تان ہوسکتے ہیں ،لیکن اس کے باوجود بی جے پی اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کیلئے تیار ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت کو عالمی حد سے زیادہ گنجائش سے مقابلہ کا سامنا…
کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…
آئی ڈی ایس اے کے مطابق شمال مشرقی خطے کی دیگر سات ریاستیں کل فروخت…
امانت اللہ خان نے دہلی میں جاری بلڈوزر کارروائی کے خلاف احتجاج بھی کیا تھا…
ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ "مجموعی توانائی کے مکس میں قابل تجدید ذرائع…
تقریب کے دوران، عہدیداروں نے اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن کے تعاون کی تعریف کی، جو…