بین الاقوامی

Shots fired near Trump: ٹرمپ پر ایک بار پھر جان لیوا حملہ، بال بال بچ گئے سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ،حملہ آور گرفتار

امریکی ریاست فلوریڈا میں صدارتی الیکشن میں ریپبلیکن پارٹی کے امیدوار اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریب فائرنگ ہوئی جس میں وہ محفوظ رہے۔امریکی خبر رساں اداروں کے مطابق امریکی صدارتی الیکشن کی مہم کے سلسلے میں ڈونلڈ ٹرمپ ان دنوں فلوریڈا میں موجود ہیں۔ٹرمپ کی صدارتی مہم کے ترجمان اسٹیون چیونگ نے ایک بیان میں کہا صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریب فائرنگ ہوئی تاہم خوش قسمتی سے وہ اس سے محفوظ رہے۔

امریکی خفیہ ادارے فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اتوار کو فلوریڈا میں ’قاتلانہ حملے‘ کا نشانہ تھے تاہم ریپبلکن صدارتی امیدوار کی مہم اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی رپورٹ کے مطابق وہ محفوظ ہیں، انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا اور مشتبہ حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یو ایس سیکریٹ سروس نے تصدیق کی کہ اس کے ایک یا زیادہ ایجنٹوں نے ٹرمپ کے گولف کورس کی حدود کے قریب مشتبہ حملہ آور پر گولیاں چلائیں، حکام نے گوپرو کیمرے کے ساتھ ایک اے کے 47 رائفل بھی برآمد کرنے کا دعویٰ کیا۔

سیکریٹ سروس کے ساتھ تصادم کے دوران مشتبہ حملہ آور جھاڑیوں سے باہر نکلا اور ایک سیاہ کار میں فرار ہو گیا۔ ایک عینی شاہد نے پولیس کو گاڑی کی شناخت کرنے میں مدد کی اور حکام نے اس کا سراغ لگایا۔پام بیچ کاؤنٹی کے شیرف ریک بریڈشا نے ایک نیوز کانفرنس کو بتایا: ’ہم نے مشتبہ حملہ آور کو گرفتار کر لیا ہے۔شیرف بریڈشا نے مزید کہا کہ ٹرمپ اپنے ویسٹ پام بیچ کے کورٹ میں گولف کھیل رہے تھے، جب شوٹر کو سابق صدر سے کے قریب جھاڑیوں میں دیکھا گیا۔

ریپبلکن پارٹی کی انتخابی مہم کے ترجمان سٹیون چیونگ نے ایک بیان میں کہا: ’ڈونلڈ ٹرمپ اپنے اردگرد چلنے والی گولیوں کے بعد محفوظ ہیں، جب کہ ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے اپنے سیاسی حریف کے خطرے سے باہر رہنے پر خوشی کا اظہار کیا۔وہیں امریکی صدر جوبائیڈن نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ممکنہ قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشتبہ شخص حراست میں ہے۔اپنے بیان میں جوبائیڈن نے سابق صدر کی حفاظت یقینی بنانے پر سیکرٹ سروس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ امریکا میں کسی قسم کے سیاسی تشدد کی کوئی جگہ نہیں ہے۔صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے اپنی ٹیم کو خصوصی ہدایات دی ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Reaffirming Gandhi ji’s Global Relevance: گاندھی جی کی عالمی مطابقت کی تصدیق: پی ایم مودی کا بین الاقوامی خراج تحسین

12 جولائی 2015 کو، وزیر اعظم نے بشکیک، کرغزستان میں مہاتما گاندھی کے مجسمے کی…

6 hours ago