قومی

Women Safety in Jammu & Kashmir: ’’اس علاقے میں کوئی بھی لڑکی محفوظ نہیں‘‘ بڈگام میں کمسن بچی سے مبینہ زیادتی اور قتل پر پی ڈی پی لیڈر التجا مفتی کی سخت تنقید

سری نگر/بڈگام: جموں و کشمیر کے بڈگام ضلع میں 12 سالہ بچی کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی اور قتل کے واقعے پر سیاسی اور عوامی سطح پر شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی رہنما التجا مفتی نے اس واقعے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک ملزم گرفتار نہیں ہوتا، علاقے کی کوئی بھی لڑکی محفوظ نہیں سمجھی جا سکتی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے التجا مفتی نے کہا کہ متاثرہ بچی محض 11 یا 12 برس کی تھی اور اس کے والد جموں و کشمیر پولیس میں اے ایس آئی کے عہدے پر تعینات ہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر ایک پولیس افسر کی بیٹی بھی محفوظ نہیں تو پھر عام شہریوں کی حفاظت کیسے ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی اور اس کے بعد اسے قتل کر دیا گیا۔ ان کے مطابق بڈگام میں ’’ایک خطرناک شخص آزاد گھوم رہا ہے‘‘ جسے فوری طور پر گرفتار کیا جانا چاہیے۔

سی سی ٹی وی کیمروں کو نقصان پہنچانے کا الزام

التجا مفتی نے دعویٰ کیا کہ جس مقام کے قریب بچی کی لاش ملی، وہاں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کو توڑ دیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس یقیناً تفتیش کر رہی ہے، لیکن معاملے میں بعض خامیوں پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں۔ پی ڈی پی رہنما نے کہا کہ متاثرہ خاندان جواب چاہتا ہے اور انصاف کا حق دار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک ملزم گرفتار نہیں ہوتا، علاقے کی بچیاں خوف اور عدم تحفظ کے ماحول میں رہیں گی۔

پی ڈی پی کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ

واقعے پر پی ڈی پی کے دیگر رہنماؤں نے بھی شدید ردعمل ظاہر کیا۔ پارٹی کے رکن اسمبلی وحید پارا نے اس واقعے کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے شفاف اور وقت بند تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف مذمت کا معاملہ نہیں بلکہ پورے سماج کے لیے خود احتسابی کا لمحہ ہے۔ ان کے مطابق کشمیر میں اس نوعیت کے واقعات پہلے شاذ و نادر ہی سامنے آئے ہیں اور ایک معصوم بچی کے ساتھ پیش آنے والا یہ سانحہ سماج کے لیے بڑا سوالیہ نشان ہے۔ اطلاعات کے مطابق اتوار کے روز بڈگام میں 12 سالہ بچی کی لاش اس کے گھر سے تقریباً 200 میٹر دور برآمد ہوئی تھی۔ پولیس نے اس معاملے میں بھارتیہ نیائے سنہتا (BNS) کی دفعات 137(1) اور 103 کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

عمرعبداللہ نے بھی واقعے پر افسوس ظاہر کیا

جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اسے ’’انتہائی افسوسناک اور دل دہلا دینے والا‘‘ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ اس بات پر غور کرنے کا موقع ہے کہ ہمارا سماج کس سمت جا رہا ہے، جہاں کمسن بچے بھی محفوظ نہیں رہے۔ عمر عبداللہ نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت قصورواروں کو سخت سزا دلانے کے لیے تمام متعلقہ ایجنسیوں کو مکمل تعاون فراہم کرے گی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Noida Dussehra Traffic Advisory: نوئیڈا میں دسہرہ اور مورتی وسرجن کے لیے ٹریفک روٹ میں تبدیلی، گھر سے نکلنے سے پہلے جان لیں نئے راستے

نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا میں رام لیلا، راون دہن اور مورتی وسرجن کے پروگراموں کے…

9 hours ago

Akhilesh Yadav: اتر پردیش انتخابات 2027، اکھلیش یادو کا بڑا داؤ، مفت بجلی سے خواتین کو سالانہ 40 ہزار روپے تک دینے کی تیاری

سماجوادی پارٹی کی حکمت عملی واضح ہے کہ اس بار انتخابات صرف ذات پات کے…

9 hours ago

جشنِ یومِ سر سید پر محمد ادیب کی علیگ برادری سے جذباتی اپیل، ’’صرف جشن نہیں، سر سید کے مشن کو آگے بڑھائیں‘‘

مقررین نے کہا کہ دنیا بھر میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے فارغین بڑی تعداد…

9 hours ago

ٹائیگر شراف پر حملے کے بعد جیکی شراف نے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس سے کی ملاقات، ایکناتھ شندے دیر رات پہنچے تھے گھر

ٹائیگر شراف پرفائرنگ کے واقعے کے بعد وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس نے فون پراداکارسے بات کرکے ان…

9 hours ago

Italy Protests: اٹلی میں جنریشن الفا کا ہنگامہ، 4,400 کروڑ روپے کی املاک جل کر خاکستر، میلونی نے کسے ٹھہرایا ذمہ دار؟

ہفتہ کو ہونے والے پرتشدد مظاہروں کے دوران بڑے پیمانے پر توڑ پھوڑ اور آتش…

10 hours ago