قومی

Pawan Khera: یوپی پولیس کے کانوڑ یاترا حکم پر برہم ہوئے پون کھیڑا، کہا – کیا ہندوؤں کو فروخت کیا گیا میٹ دال بھات  …

ریاستی پولیس نے اتر پردیش میں کانوڑ یاترا کے حوالے سے حکم نامہ جاری کیا ہے، جس کی وجہ سے سیاسی ہلچل تیز ہوگئی ہے۔ اس پر کانگریس لیڈر پون کھیڑا ناراض ہو گئے اور پوچھا کہ کیا ہندوؤں کا بیچا ہوا میٹ  دال بھات بن جاتا ہے؟

قابل ذکر با ت یہ ہے کہ بدھ 18  جولائی کومظفر نگر ضلع کی پولیس نے کانوڑ یاترا کے راستے کے حوالے سے ایک حکم نامہ جاری کیا، جس میں تمام کھانے پینے والوں کو اپنے اداروں کے باہر اپنے مالکان کے نام نمایاں طور پر ظاہر کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ اس ہدایت کا مقصد انتشار سے بچنا اور مذہبی جلوسوں کے دوران شفافیت کو یقینی بنانا ہے۔ اس کو لے کر پون کھیڑا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ویڈیو جاری کیا اور یوپی حکومت پر حملہ بولاہے۔

پون کھیڑا نے کیا کہا؟

کانگریس لیڈر نے کہا، “پھل سبزی فروشوں اور ریستوراں، ڈھابہ کے مالکان کوکانوڑ یاترا کے راستے پر بورڈ پر اپنا نام لکھنا ضرور ی ہوگا ، یہ مسلمانوں کے معاشی بائیکاٹ کی سمت میں اٹھایا گیا قدم ہے یا دلتوں کے معاشی بائیکاٹ کا ، یا دونوں کا ، ہمیں نہیں معلوم ، جو  لوگ یہ طے کرنا چاہتے تھے کہ کون کیا کھائے گا، اب یہ بھی طے  کریں گے کہ کون کس سے کیا خریدے گا؟

‘ڈھابہ مالکان کا نام لکھنے سے کیا فائدہ ہوگا؟’

مزید سوال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب اس چیز کی مخالفت کی جاتی ہے تو کہا جاتا ہے کہ جب ڈھابوں کے بورڈ پر حلال لکھا جاتا ہے تو آپ احتجاج نہیں کرتے، اس کا جواب یہ ہے کہ جب کسی کے بورڈ پر ُسدھ سبزی  لکھی ہوتی تب  بھی  ہوٹل کے مالک، شیف یا ویٹر کا نام نہیں پوچھتے، کسی ریڑی یا ڈھابے پر سُدھ سبزی ، جھٹکا، حلال لکھا ہونے سے کھانے والے کو اپنی پسند کا کھانا لینا ہوگا، بھارت کے بڑے ایکسپورٹر  ہندو ہیں ، کیا ہندؤوں کو فروخت کیا گیا میٹ دال بھات بن جاتا ہے ، نام لکھنے سے کیا فائدہ ہوگا، کیا اسی طرح الطاف یا راشد کے بیچے گئے  آم امرود گوشت تو نہیں  بن جائے گا؟

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

48 minutes ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

1 hour ago