اسپورٹس

India vs Pakistan Womens Asia Cup 2024: بھارت پاکستان کے بیچ پھرسے ہونے جارہا ہے کرکٹ میچ،آئندہ24 گھنٹے میں کھیلا جائے گادلچسپ مقابلہ

شائقین ہمیشہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ میچ دیکھنے کے لیے بے تاب رہتے ہیں۔ رواں سال جون میں کھیلے گئے ٹی 20ورلڈ کپ میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان زبردست مقابلہ  دیکھنے کو ملا تھا۔ اب 24 گھنٹے بعد بھارت اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ایک بار پھر ‘جنگ’ دیکھنے کو ملے گی۔ ہر بار کی طرح اس بار بھی پاکستان اور بھارت کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔ تو آئیے جانتے ہیں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ہونے والے اس  مقابلے کی مکمل تفصیلات کیا ہیں۔

دراصل یہاں ہم خواتین کے ایشیا کپ 2024 کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔ ویمنز ایشیا کپ 2024 کل یعنی جمعہ 19 جولائی سے شروع ہوگا جو ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کا پہلا میچ نیپال اور متحدہ عرب امارات کی خواتین ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد ٹورنامنٹ کا دوسرا میچ ہندوستان اور پاکستان کی خواتین ٹیموں کے درمیان ہوگا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جانے والا میچ کل شام 7 بجے شروع ہوگا۔ سری لنکا ویمنز ایشیا کپ کی میزبانی کر رہا ہے۔ ٹورنامنٹ کے تمام میچ دمبولا کے رنگیری دمبولا انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

ایشیا کپ میں بھارت اور پاکستان کی خواتین ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف کھیل کر مہم کا آغاز کریں گی۔ آپ کو بتادیں کہ ایشیا کپ میں کل آٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جنہیں 4 کے دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں بھارت اور پاکستان کی ٹیمیں موجود ہیں۔ اس گروپ میں پاکستان اور بھارت کے علاوہ متحدہ عرب امارات اور نیپال کی خواتین ٹیمیں بھی شامل ہیں۔ جبکہ گروپ بی میں سری لنکا، ملائیشیا، تھائی لینڈ اور بنگلہ دیش کی خواتین ٹیمیں شامل ہیں۔ویمنز ایشیا کپ 2024 میں، ہرمن پریت کور کی کپتانی والی ٹیم انڈیا اپنا پہلا میچ پاکستان کے خلاف کھیلے گی، جو جمعہ 19 جولائی کو ہوگا۔ اس کے بعد ٹیم کا دوسرا میچ اتوار 21 جولائی کو متحدہ عرب امارات کے خلاف ہوگا۔ اس کے بعد گروپ مرحلے میں ٹیم انڈیا کا آخری مقابلہ منگل 23 جولائی کو نیپال کے خلاف ہوگا۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Finance Ministry Report: آنے والے دنوں میں مہنگائی میں آئے گی کمی،سبزیوں کی قیمت ہوسکتی ہے کم،حکومت کے اقتصادی جائزے سے مل رہے ہیں اشارے

رپورٹ کے مطابق روزگار کے محاذ پر باضابطہ افرادی قوت پھیل رہی ہے، مینوفیکچرنگ سیکٹر…

16 minutes ago

Eknath Shinde will resign from CM Post: ایکناتھ شندے وزیراعلیٰ عہدے سے دیں گے استعفیٰ، نئے وزیراعلیٰ کے نام پر تعطل برقرار

مہاراشٹراسمبلی الیکشن میں مہایوتی کی زبردست جیت تو ہوگئی ہے، لیکن ابھی تک نئے وزیراعلیٰ…

58 minutes ago

Chinmay Prabhu arrested in Dhaka: بنگلہ دیش میں ہندووں کو متحد کرنے اور ریلی نکالنے والے چنموئے پربھو کو پولیس نے ایئرپورٹ سے کیا گرفتار

چنموئے پربھو کو ڈھاکہ پولیس کی جاسوسی شاخ کے اہلکاروں نے مبینہ طور پر ڈھاکہ…

2 hours ago