قومی

Dibrugarh Express Train Derail: گونڈہ میں بڑا ٹرین حادثہ، ڈبرو گڑھ ایکسپریس کے12-10کوچ پٹری سے اترگئے، 4 افرادہلاک، 20 زخمی

Dibrugarh Express Train Derail: اترپردیش کے گونڈہ میں ڈبروگڑھ ایکسپریس کے 12-10 ڈبے پٹری سے اترگئے۔ جانکاری کے مطابق، چنڈی گڑھ سے گورکھپورجاتے ہوئے ٹرین کے کوچ پٹری سے اترگئے۔ ڈبوں کے پٹریوں سے اترنے کی وجہ سے مسافروں میں افراتفری مچ گئی۔ اطلاعات کے مطابق، 4 افراد کی موت ہوئی ہے، جبکہ 20 افراد زخمی بتائے جا رہے ہیں۔ جبکہ ابھی زخمیوں کی صحیح تعداد سامنے نہیں آسکی ہے۔

جائے حادثہ پرامدادی گاڑیاں پہنچ گئی ہیں اورراحت بچاؤ کا کام جاری ہے۔ ریلوے کے تمام اعلیٰ افسران موقع پر پہنچ رہے ہیں۔ ٹرین حادثے میں کسی جانی نقصان کی کوئی خبرنہیں ہے۔ یہ حادثہ گورکھپورریلوے سیکشن کی موتی گنج سرحد کے قریب پیش آیا۔ ریلوے کے تمام اعلیٰ افسران موقع پرپہنچ رہے ہیں۔ وہیں یوپی کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے معاملے میں جانچ کے احکامات دے دیئے ہیں۔ حالانکہ ذرائع کے مطابق، ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔ گورکھپورریل سیکشن کے موتی گنج بارڈرکے پاس یہ حادثہ ہوا ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ ٹرین نمبر 15904 چنڈی گڑھ-ڈبروگڑھ ایکسپریس کے کچھ ڈبے (کوچ) گونڈہ میں پلٹ گئے۔ گونڈہ-جھلاہی کے درمیان پکورا کے پاس یہ حادثہ ہوا ہے۔ کتنے لوگ زخمی ہیں، اس کی کوئی جانکاری ابھی نہیں آئی ہے۔ انتظامیہ نے ریسکیو ٹیم گونڈہ روانہ کی ہے۔ اے سی کے چار کوچ حادثے کا شکاربتائے جا رہے ہیں۔ ڈبروگڑھ-چنڈی گڑھ ایکسپریس کے پٹری سے اترنے کے حادثہ پر شمال مشرقی ریلوے کے سی پی آراو پنکج سنگھ نے کہا کہ ریلوے کی میڈیکل وین موقع پرپہنچ گئی ہے  اور بچاؤ مہم شروع کردی گئی ہے۔ ہیلپ لائن نمبر نمبرجاری کردیئے گئے ہیں۔ یہ حادثہ دوپہر 2.37 بجے کے آس پاس ہوئی۔ ابتدائی جانکاری کے مطابق، 5-4 کوچ پٹری سے اترگئے ہیں۔

وزیراعلیٰ یوگی نے راحت بچاؤ کام میں تیزی لانے کا حکم دیا

ریل حادثہ پروزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اپنے چیف سکریٹری اور ڈی جی پی سے بات کی۔ ساتھ ہی وزیراعلیٰ یوگی نے افسران کو فوراً جائے حادثہ پرپہنچ کر راحت بچاؤ کام میں تیزی لانے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ وزیراعلیٰ کے حکم کے بعد آس پاس کے اضلاع کے سبھی اسپتال، سی ایچ سی، پی ایچ سی کو الرٹ موڈ پر رکھا گیا ہے۔ ایس ڈی آرایف کی ٹیم کو موقع پر پہنچ کرراحت بچاؤ کام میں تیزی لانے کے بھی احکامات دیئے گئے۔ وہیں، آسام کے وزیراعلیٰ ہیمنت بسوا سرما کو اترپردیش میں ڈبرو گڑھ-چنڈی گڑھ ایکسپریس کے پٹری سے اترنے کے بارے میں جانکاری دی گئی ہے۔ سی ایم آفس صورتحال پر نظررکھ رہے ہیں اور آسام حکومت متعلقہ افسران کے رابطے میں ہے۔

بھارت ایکسپریس-

 

Nisar Ahmad

Recent Posts

Sanatana dharma controversy: اودے ندھی اسٹالن کو سپریم کورٹ سے فروری تک ملی راحت،مقدمے کی منتقلی سے متعلق درخواست پر سماعت جاری

سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…

27 minutes ago

IND vs AUS 1st Test Day 1: ٹیم انڈیا نے آسٹریلیائی کھلاڑیوں کو دن میں دکھائے تارے،40 رنز پر آدھی ٹیم لوٹی پویلین

آسٹریلیا کو ابھی تک  پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…

1 hour ago

Delhi Election 2025: ‘فری کی ریوڑی چاہیے یا نہیں… دہلی کے لوگ طے کریں گے ‘، انتخابی مہم کی شروعات پر اروند کیجریوال کا بیان

کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…

2 hours ago

Sambhal Masjid News:سنبھل مسجد میں سروے کے معاملے میں مایاوتی کا پہلا ردعمل، نماز جمعہ سے قبل کہی یہ بات

 شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…

4 hours ago

Maharashtra Election 2024: مہاراشٹرا انتخابات کی گنتی سے قبل ادھو ٹھاکرے الرٹ، امیدواروں کو دی یہ ہدایت

ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…

5 hours ago