قومی

Parliament Winter Session 2024: راہل گاندھی نے لوک سبھا میں کہا، ’بی جے پی کے لوگ 24 گھنٹے آئین پر حملہ کرتے ہیں‘

Parliament Winter Session 2024: راہل گاندھی نے کہا، ‘آئین امبیڈکر اور گاندھی نہرو کے خیالات پر مشتمل ہے۔ ان خیالات کا ماخذ شیو، بدھ، مہاویر، کبیر وغیرہ تھے۔ آئین کے بارے میں ساورکر نے کہا تھا کہ آئین کی سب سے بری بات یہ ہے کہ اس میں بھارتیہ کچھ نہیں ہے۔ اس کے بجائے منو اسمرتی کو لاگو کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا، ’جب آپ آئین کو بچانے کی بات کرتے ہیں تو آپ اپنے لیڈر ساورکر کا مذاق اڑا رہے ہیں۔‘

ساورکر کو بنایا نشانہ

بی جے پی پر نشانہ لگاتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا، ’’آئین ہند کی سب سے بری بات یہ ہے کہ اس میں بھارتیہ کچھ نہیں ہے، یہ آپ کے لیڈر ساورکر نے کہا تھا، جن کی آپ پوجا کرتے ہیں۔‘‘

دھاراوی کا مسئلہ اٹھایا

راہل گاندھی نے کہا، ’’جب آپ دھاراوی کو اڈانی کو بیچتے ہیں، تو آپ دھاراوی کے لوگوں کا انگوٹھا کاٹتے ہیں۔ جب آپ اڈانی کی مدد کرتے ہیں، تو آپ نے ملک کے لوگوں کا انگوٹھا کاٹتے  ہیں۔ لوک سبھا اسپیکر نے کہا کہ آپ سے امید ہے کہ اپ آئین پر بھی بات کریں گے۔ راہل گاندھی نے جواب میں کہا کہ آئین میں اجارہ داری اور امتیاز کا کوئی ذکر نہیں ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھیں- Parliament Winter Session 2024: لوک سبھا کی کارروائی سے کیوں ہٹایا گیا پرینکا گاندھی کا بیان؟

ہاتھرس کا مسئلہ بھی اٹھایا

ہاتھرس کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا،’’چار سال قبل ہاتھرس میں ایک دلت لڑکی کی عصمت دری کی گئی تھی۔ مجرم باہر گھوم رہے ہیں جب کہ متاثرین کے اہل خانہ قید کی زندگی گزار رہے ہیں۔ آئین میں یہ کہاں لکھا ہے؟منو اسمرتی یوپی میں لاگو ہے، آئین نہیں۔‘‘

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Importance of Hindi: ڈاکٹر دنیش شرما نے کہا-ملک اور سماج کے لیے خطرناک ہے انگریزی ذہنیت، بچوں کو اقدار دینا ضروری

ڈاکٹر دنیش شرما نے کہا کہ انگریزی ذہنیت سماج اور ملک کے لیے خطرناک ہے۔…

10 hours ago

PrayagrajMahakumbh2025: مہاکمبھ میں ہوئی وائرل مونالیسا ، نشیلی آنکھوں اور تیکھے نین نقش والی لڑکی سوشل میڈیا پر چھائی

سوانلی جلد، عنبر کی آنکھوں اور تیکھی  نین نقش والی اس مالا بیچنے والی  لڑکی …

10 hours ago

14 فروری کو مرکز کے ساتھ کسانوں کی میٹنگ، ڈلیوال نے طبی مدد لینے پر کیا اتفاق

سنیوکت کسان مورچہ (SKM) اور دو احتجاج کرنے والی کسان تنظیموں کے درمیان ہفتہ کو…

10 hours ago

Amit Shah participate in Dahi Chura program: جے ڈی یو لیڈر سنجے جھا کے دہی چوڑا پروگرام میں پہنچے امت شاہ

دہلی اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں وزیر داخلہ امت شاہ نے پوروانچل میں جے ڈی…

10 hours ago