سیاست

Maharashtra Politics: بی جی پی لیڈر آشیش شیلر کے نشانے پر  ایکناتھ شندے، حکومت کے پروجیکٹ پر اٹھائے سوال، بی ایم سی کمشنر کو خط لکھ کر تحقیقا ت کا کیا مطالبہ

مہاراشٹر میں اتوار 15 دسمبر کو دیویندر فڑنویس کی کابینہ کی توسیع کی جائے گی۔ کابینہ میں توسیع سے قبل ممبئی بی جے پی کے سربراہ ایم ایل اے آشیش شیلر نے سابق سی ایم ایکناتھ شندے حکومت پر ایک بڑا الزام لگایا ہے ،جس کی وجہ سے مہاراشٹر کی سیاست گرم ہوگئی ہے۔ آشیش شیلر نے ایکناتھ شندے حکومت کے دور میں شروع کیے گئے ایک پروجیکٹ پر سوال اٹھائے ہیں اور بی ایم سی کمشنر کو خط لکھا ہے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ آشیش شیلر کی طرف سے بی ایم سی کمشنر بھوشن گگرانی کو لکھے گئے خط میں انہوں نے ایکناتھ شندے حکومت کے دور میں 6,000 کروڑ روپے کے روڈ سیمنٹنگ پروجیکٹ میں ناقص معیار کے میٹریل کے استعمال کا الزام لگاتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے لکھا، “میں ممبئی میں گزشتہ سال سے شروع ہونے والے 6000 روپے کے سیمنٹ کنکریٹ کے کاموں اور چھوٹے سڑکوں کو کنکریٹ کرنے کے جاری کاموں کے سلسلے میں لکھ رہا ہوں۔ بدھ کو اپنے اسمبلی حلقے کے سانتا کروز ویسٹ علاقے میں سڑک کے معائنہ کے دوران میں نے دیکھا کہ وہاں حال ہی میں تعمیر کی گئی کنکریٹ کی سڑکوں میں دراڑیں پڑ رہی ہیں اور حال ہی میں شروع کیے گئے کام بھی ٹھیک سے نہیں ہو رہے ہیں۔

آشیش شیلر نے تحقیقات کا مطالبہ کیا

آشیش شیلر نے مزید لکھا، “ناقص معیار کے کام اور کنکریٹنگ کے ناقص کاموں کی کئی شکایات کے بعد، میں مطالبہ کرتا ہوں کہ کئے گئے کام کے معیار کے پہلوؤں کی چھان بین کے لیے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی جائے۔ ساتھ ہی کنکریٹ کے 40 فیصد سڑک کے پیچوں کا  آئی ٹی بمبئی ، وی جے ٹی آئی کے ماہرین سمیت ایک تفصیلی آڈٹ کرایا جائے۔”

“کوالٹی کنٹرول، چوکسی کے عمل اور ٹھیکیدار کے کام میں کسی بھی قسم کی کوتاہی کی تحقیقات کی جانی چاہئیں۔ تحقیقات کی بنیاد پر سڑک کے غلط ٹھیکیداروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، جس میں غفلت برتنے والے اداروں، اہلکاروں کے خلاف جرمانے اور بلیک لسٹ میں  کارروائی  کی جائے جائے۔

بھارت ایکسھریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Amit Shah Wishes Chirag Paswan: یوم پیدائش پر وزیر داخلہ امت شاہ کی چراغ پاسوان کو مبارکباد، غذائی تحفظ کے شعبے میں تعاوم کو سراہا

وزیر داخلہ امت شاہ نے کسانوں کے مفاد اور خود کفیل ہندوستان کی تعمیر میں…

12 minutes ago

PM Modi Wishes Chirag Paswan: یوم پیدائش پر پی ایم مودی اورامت شاہ کی چراغ پاسوان کو مبارکباد، فوڈ پروسیسنگ کے شعبے میں خدمات کو سراہا

وزیر اعظم نریندر مودی نے کسانوں کے مفاد اور خود کفیل ہندوستان کی تعمیر میں…

31 minutes ago

PM Modi Invites Tourists: وزیر اعظم مودی نے ایکتا نگر کے رین فاریسٹ اور اسکائی واک سے لطف اندوز ہونے کی اپیل کی

وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو گجرات کے ضلع نرمدا کے ایکتا نگر میں…

2 hours ago