-بھارت ایکسپریس
Pakistani Bride Javeria Khanam: پاکستان سے ہندوستان آنے والی جویریہ خانم 6 جنوری کو اپنے منگیترسمیر خان سے شادی کرنے جارہی ہیں۔ سال 2018 میں جویریہ خانم نے سمیرخان سے منگنی کی تھی۔ ہندوستانی حکومت نے پاکستانی شہری جویریہ خانم کو شادی کے لئے 45 دن کا ویزا دے دیا۔ جویریہ خانم کراچی، پاکستان کی رہنے والی ہیں۔ وہ اوران کے منگیترسمیرخان دونوں ان دنوں میڈیا کی سرخیوں میں ہیں۔
حالانکہ اس سے پہلے ہندوستانی حکومت نے جویریہ خانم کو دو مرتبہ ویزا دینے سے انکارکردیا تھا، لیکن اب جویریہ خانم ہندوستان پہنچ چکی ہیں اورجلد ہی شادی کرنے والی ہیں۔ شادی کی تیاریاں بھی شروع کردی گئی ہیں۔ دونوں کی شادی کولکاتا میں ہونے جارہی ہے۔ مہمانوں کے استقبال کے لئے ہر طرح کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ ان کے کھانے پینے کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔
مینو میں یہ خاص پکوان
کلکتہ بریانی جیسے پکوانوں کے علاوہ بنگالی گولگپا کو بھی شادی کے مینو میں شامل کیا گیا ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے جویریہ خانم کے منگیترسمیرخان نے کہا کہ اس وقت ہم اپنے خاندان اوراہم دوستوں کے ساتھ وقت گزاررہے ہیں، اس کے بعد میں اسے ان مقامات پرلے جاؤں گا، جہاں میں اکثرجاتا ہوں۔ واضح رہے کہ کولکاتا کا اسٹریٹ فوڈ بہت مشہور ہے۔
ایسے شروع ہوئی تھی لو اسٹوری
جویریہ خانم ہندوستان آکربہت خوش نظرآرہی ہیں۔ جویریہ خانم نے کہا کہ ہم ایک دوسرے کو 5 سال سے جانتے ہیں، ہم 6 جنوری کو شادی کرنے جا رہے ہیں۔ ہم ہندوستان کے ویزا کے لئے کافی عرصے سے کوشش کررہے تھے، میں بہت خوش ہوں۔ شادی کے ویزے کے حوالے سے بھی کوئی عمل ہونا چاہئے۔ ان کی محبت کی کہانی تھائی لینڈ میں شروع ہوئی تھی، لیکن ان کی شادی کو پانچ سال لگے۔ جویریہ خانم کے منگیترسمیرخان نے کہا کہ دونوں ممالک نے ہمیں متحد کرنے کی کوششیں کی ہیں۔ جب نیت صاف ہوتو درمیان میں کوئی رکاوٹ نہیں آتی۔ سمیرخان نے بتایا کہ تقریباً پانچ سال 6 ماہ قبل میں نے اپنی والدہ کے موبائل فون میں جویریہ کی تصویردیکھی تھی، جس کے بعد مجھے جویریہ سے محبت ہوگئی۔ جب میں نے اپنی والدہ سے پوچھا کہ یہ لڑکی کون ہے توانہوں نے بتایا کہ وہ کراچی میں رہنے والے اپنے ایک رشتہ دارعظمت اسماعیل خان کی بیٹی ہے۔
-بھارت ایکسپریس
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…