-بھارت ایکسپریس
Uttarakhand Global Investors Summit 2023: وزیر اعظم نریندر مودی نے دہرادون میں اتراکھنڈ گلوبل انویسٹرس سمٹ 2023 کا افتتاح کیا۔ 8-9 دسمبر کو دہرادون، اتراکھنڈ میں گلوبل انویسٹرس سمٹ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اس تقریب میں ہندوستان اور بیرون ملک سے بڑے صنعت کار شرکت کررہے ہیں جس سے ریاست میں سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔ اسی تقریب میں پی ایم مودی اور وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے بھی روایتی گانوں سے لطف اندوز ہوئے۔
لاکھوں روزگار پیدا ہونے کا امکان
اس موقع پر اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا، “ہم نے گلوبل انویسٹرس سمٹ میں سرمایہ کاروں کے ساتھ 2.5 لاکھ کروڑ روپے کے مفاہمت ناموں پر دستخط کرنے کا ہدف مقرر کیا تھا۔ مجھے یہ کہتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ہم نے اپنا ہدف حاصل کر لیا ہے۔ سرمایہ کاری کی 100 سے زائد تجاویز پر دستخط کیے گئے ہیں۔ اب تک 44,000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی جا چکی ہے۔ اس سے لاکھوں نوکریاں پیدا ہوں گی۔‘‘ وزیراعظم نریندرمودی نے دہرادون میں گلوبل انویسٹرس سمٹ 2023 کے مقام پر ایک نمائش کا بھی معائنہ کیا۔
-بھارت ایکسپریس
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…