-بھارت ایکسپریس
بی جے پی نے مدھیہ پردیش، راجستھان اورچھتیس گڑھ میں آبزروروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ یہ آبزرورہی ہرریاست میں وہاں کے اراکین اسمبلی سے بات کرکے وزیراعلیٰ کے چہرے کے نام کا اعلان کریں گے۔ وزیردفاع راجناتھ سنگھ کو راجستھان کا آبزرور بنایا گیا ہے۔ راجناتھ سنگھ کے ساتھ ونود تاؤڑے اور سروج پانڈے کو معاون آبزرور کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
دوسری جانب، ہریانہ کے وزیراعلیٰ منوہرلال کھٹر، کے لکشمن اورآشا لکڑا کو مدھیہ پردیش کا آبزروربناکربھیجا گیا ہے۔ چھتیس گڑھ کے وزیراعلیٰ چہرے کا انتخاب کرنے کی ذمہ داری بی جے پی نے مرکزی وزیرسروانند سونے وال کو سونپی ہے۔ وہیں ان کے معاون کے طورپرارجن منڈا کو ان کے ساتھ بھیجا گیا ہے۔
کس بنیاد پر ہوگا تینوں ریاستوں کے وزیراعلیٰ کا اعلان
جمعرات (7 دسمبر 2023) کو پارٹی کے ایک سینئرلیڈر نے کہا کہ تینوں ریاستوں کے لئے آبزرور نومنتخب اراکین اسمبلی کی میٹنگ کے لئے متعلقہ ریاستوں کا دورہ کریں گے، جہاں مستقبل کے وزرائے اعلیٰ کے ناموں کے اعلان کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی پسند پرابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے اور پارٹی تینوں وزرائے اعلیٰ کے انتخاب میں سماجی، علاقائی، گورننس اورتنظیمی مفادات کو مدنظررکھا جائے گا۔
بی جے پی ہائی کمان سے ملاقات کا کیا ہے مطلب؟
تین ریاستوں کے لیڈران وزیرداخلہ امت شاہ اورپارٹی صدر جے پی نڈا سمیت پارٹی کے اعلیٰ لیڈران سے ملاقات کر رہے ہیں، لیکن ذرائع نے اسے زیادہ توجہ نہیں دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی میٹنگیں مستقل ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے کئی لیڈران ہماری اعلیٰ قیادت سے مل رہے ہیں۔ صرف تین وزیراعلیٰ ہوسکتے ہیں۔ کسی کو بھی اسے زیادہ طول نہیں دینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ممکنہ وزرائے اعلیٰ میں وہ اراکین پارلیمنٹ بھی شامل ہیں، جنہوں نے پارلیمنٹ سے استعفیٰ دے دیا ہے اوراخلاقی طورپرقومی لیڈران سے ملاقات کر رہے ہیں۔
-بھارت ایکسپریس
آنے والے سرمائی اجلاس کی خاص بات یہ ہے کہ 26 نومبر کو یوم دستور…
مدھیہ پردیش کے ڈپٹی سی ایم راجیندر شکلا نے کہا کہ اب ایم پی میں…
ہندوستان سمیت دنیا بھر میں یہ کوشش کی جاتی ہے کہ اتوار کو الیکشن منعقد…
ایم ایل اے راجیشور سنگھ نے منگل کوٹوئٹر پر لکھا، محترم اکھلیش جی، پہلے آپ…
سومی علی نے جواب دیا، 'ان کو قتل کیا گیا تھا اور اسے خودکشی کا…
سی ایم یوگی نے عوام سے کہا کہ انہیں اپنی طاقت کا احساس دلائیں، ذات…