قومی

Indo-Pak War: پاکستان نے پھر سرینگر ایئرپورٹ کو بنایا نشانہ، سنی گئیں دھماکوں کی آوازیں، سانبا سیکٹر میں بھی فائرنگ اور گولے باری تیز

پاکستان نے لگاتار د دوسرے دن سرینگر ایئرپورٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے۔ تازہ اطلاعات کے مطابق سرینگر ایئرپورٹ کے قریب دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ وہیں راجوری، اونتی پورہ، پٹھان کوٹ، جموں، پونچھ، سانبا، امرتسر، جیسلمیر، فیروز پور وغیرہ میں بھی ہندوستانی فوج نے کئی پاکستانی ڈرون مار گرائے ہیں۔ وہیں راجستھان کے باڑمیر میں بھی بلیک آؤٹ نافذ کر دیا گیا ہے۔

تازہ اطلاعات کے مطابق سانبا سیکٹر میں فائرنگ اور گولے باری تیز ہو گئی ہے اور ہندوستانی فوج پاکستان کو منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔ دریں اثنا جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جموں میں لوگوں سے گھروں میں رہنے اور افواہوں پر دھیان نہ دینے کی اپیل کی ہے۔ پاکستانی حملوں میں اب تک کس بھی نقصان کی خبر نہیں ہے۔ بارہمولہ میں آٹھ سے دس دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ وہیں سرینگر ایئرپورٹ کے پاس پے بہ پے دس کے قریب دھماکوں کی آواز سنی گئی۔ وہیں پنجاب کے تارنترن میں بھی پاکستان نے ڈرون حملے کی کوشش کی ہے۔

وہیں وزیر اعظم مودی کی رہائش گاہ پر این ایس اے اجیت ڈوبھال اور وزیر خارجہ جے شنکر کے ایک اہم میٹنگ لگاتار جاری ہے۔ یہ میٹنگ کافی دیر سے چل رہی ہے اور اعلیٰ حکام لگاتار صورت حال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ دریں اثنا آج آئی ایم ایف کی بورڈ میٹنگ میں ہندوستان نے پاکستان کو مالی مدد کی مخالفت کی ہے اور ووٹنگ کا بائیکاٹ کر دیا ہے۔ تاہم ہندوستان کا ووٹنگ سے دور رہنا پاکستان کے لیے مفید ثابت ہو سکتا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Ghulam Mohammad

Recent Posts

World Rhino Day 2026: ورلڈ رائنو ڈے پر پی ایم مودی کا بڑا اعلان، ’پروجیکٹ رائنو‘ شروع، آسام میں دنیا کے 80 فیصد گینڈے

وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر گینڈوں کے تحفظ سے متعلق…

36 minutes ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز میں بھارت کا ڈنکا، خواتین ٹیم نے جیتا گولڈ میڈل، وزیر داخلہ امت شاہ نے دی مبارکباد

بھارتی خواتین ٹیم کی اس تاریخی اور ریکارڈ ساز جیت پر مرکزی وزیر داخلہ امت…

1 hour ago

Prime Minister Narendra Modi: ’مکسڈ مارشل آرٹس میں بھارت کا تاریخی کمال…‘، وزیر اعظم نریندر مودی نے سچیکا تاریال کو دی مبارکباد

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر سچیکا تاریال کو مبارکباد…

2 hours ago