قومی

Two dozen airports closed for civil flights until May 15: مرکزی حکومت نے شہری پروازوں کے لیے 24 ہوائی اڈوں کی بندش میں 15 مئی تک توسیع، جانیے کون کون سے ہوائی اڈے ہوئے ہیں متاثر

ذرائع کے مطابق جمعہ کو سری نگر اور چندی گڑھ سمیت ملک کے شمالی اور مغربی حصوں میں کم از کم 24 ہوائی اڈوں کو شہری پروازوں کے لیے 15 مئی تک بند کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل پاکستان اور بھارت کے درمیان فوجی تنازعے کے پیش نظر ان ہوائی اڈوں کو 10 مئی تک شہری پروازوں کے لیے بند کیا گیا تھا۔ ایئر لائنز نے جمعہ کو کہا کہ 15 مئی تک ہوائی اڈوں کی عارضی بندش کی وجہ سے ان کی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ 15 مئی کی صبح 5:29 بجے تک کم از کم 24 ہوائی اڈے شہری پروازوں کے لیے بند کر دیے گئے ہیں۔

جانیے کون کون سے ہوائی اڈے کیے گئے ہیں بند

عارضی طور پر بند کیے جانے والے ہوائی اڈوں میں چندی گڑھ، سرینگر، امرتسر، لدھیانہ، بھونتر، کشن گڑھ، پٹیالہ، شملہ، دھرم شالہ اور بٹھنڈہ شامل ہیں۔ ان کے علاوہ جیسلمیر، جودھ پور، لیہہ، بیکانیر، پٹھان کوٹ، جموں، جام نگر اور بھُج بھی ان ہوائی اڈوں میں شامل ہیں جنھیں شہری پروازوں کے لیے عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

ایئر لائنز نے جاری کیں ہدایات

ایئر انڈیا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا ’’ہندوستان میں متعدد ہوائی اڈوں کی مسلسل بندش کے بارے میں ہوا بازی کے حکام کی اطلاع کے بعد، ایئر انڈیا کی مندرجہ اسٹیشنوں: جموں، سری نگر، لیہہ، جودھ پور، امرتسر، چندی گڑھ، بھوج، جام نگر اور راجکوٹ کے لیے اور جانے والی پروازیں 15 مئی صبح 05:29 بجے تک منسوخ کی جا رہی ہیں۔‘‘

ایئر انڈیا نے یہ بھی کہا کہ اس مدت کے دوران سفر کے لیے درست ٹکٹ رکھنے والے صارفین کو ری شیڈولنگ چارجز پر ایک بار چھوٹ یا منسوخی کے لیے مکمل رقم کی واپسی کی پیشکش کی جائے گی۔ X پر ایک پوسٹ میں IndiGo نے کہا کہ متعلقہ حکام کی تازہ ترین ہدایات کے مطابق ہوائی اڈے کی عارضی بندش کی وجہ سے 10 مقامات پر آنے اور جانے والی تمام پروازیں 15 مئی کی صبح 0529 بجے تک منسوخ رہیں گی۔ ایئر لائن نے کہا ’’یہ احتیاطی تدابیر آپ کی حفاظت کو یقینی بنانے کی ہماری اولین ترجیح کے طور پر اختیار کی گئی ہیں۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو

Ghulam Mohammad

Recent Posts

Join BJP Ahead of 2027 Assembly Polls: پنجاب میں اسمبلی انتخابات سے پہلے عام آدمی پارٹی کو بڑا جھٹکا، تین ارکانِ اسمبلی بی جے پی میں شامل

امرتسر نارتھ کے رکنِ اسمبلی کنور وجے پرتاپ سنگھ نے پنجاب اسمبلی کے اسپیکر کلتار…

5 minutes ago

Azam Khan: اعظم خان نے ای ڈی کی گرفتاری کو سپریم کورٹ میں کیا چیلنج، فوری سماعت کی درخواست

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کا یہ مقدمہ رام پور میں ’مولانا محمد علی جوہر ٹرسٹ‘…

46 minutes ago

We have to get the Senate: سینیٹ پر قبضہ برقرار رکھنے کے لیے ٹرمپ نے جھونکی پوری طاقت، بولے ’ہمیں ہر حال میں جیتنا ہوگا‘

کینیڈا کے ساتھ تجارتی مذاکرات کے حوالے سے ٹرمپ نے کہا کہ دونوں ممالک کے…

2 hours ago

Cyclone Murasu: سائیکلون ’موراسو‘ مچائے گا تباہی، تیز ہواؤں اور سیلاب کا خطرہ، ماہی گیروں کو الرٹ

سمندری طوفان موراسو کے پیش نظر چنئی کے تمام اسکولوں میں پیر کے روز تعطیل…

3 hours ago

Florida Plane Crash Video: فلوریڈا میں طیارہ حادثہ، پائلٹ سمیت 9 افراد ہلاک، سڑک سے ٹکراتے ہی طیارہ آگ کے گولے میں تبدیل

حادثے کی ایک خوفناک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔ کاروں میں بیٹھے لوگوں نے طیارے…

3 hours ago