قومی

Bomb Threat Rajasthan Metro: میٹرو کو بم سے اڑانے کی دھمکی، چھاؤنی بنے جے پور میں کئی اسٹیشن، مچ گیا ہنگامہ

جے پورمیں میٹرو اسٹیشن اورمیٹروٹرین کو بم سے اڑانے کی دھمکی ملی ہے۔ یہ دھمکی جے پور میٹرو کے ای-میل پربھیجا گیا ہے۔ ای میل میں جے پور میٹرواسٹیشن اورٹرین دونوں کو اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے۔ دھمکی ملنے کے بعد جے پور میٹرو اورپولیس انتظامیہ الرٹ ہوگیا ہے۔ جے پورشہرکے اسٹیشنوں کو چھاؤنی میں تبدیل کیا گیا ہے۔ حالانکہ ای-میل میں کسی ایک خاص اسٹیشن کا نام شامل نہیں ہے۔

دھمکی ملنے کے بعد مانسروور میٹرواسٹیشن، بڑی چوپڑ میٹرواسٹیشن سمیت کئی اسٹیشنوں پرچیکنگ مہم چلائی جا رہی ہے۔ بم اسکواڈ ٹیم، ڈاگ اسکواڈ، اے ٹی ایس سمیت دیگر سیکورٹی ایجنسیاں جانچ میں مصروف ہیں۔ دھمکی آمیزای-میل میں لکھا گیا ہے کہ آپریشن سندورکی کامیابی پربم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے۔

چھاؤنی میں تبدیل کئی اسٹیشن

راجستھان کی راجدھانی جے پور میں کئی میٹرواسٹیشن کو بم سے اڑانے کی دھمکی ملی ہے۔ حالانکہ کسی ایک خاص اسٹیشن کا نام شامل نہیں ہے۔ وہیں، سیکورٹی کے لحاظ سے سبھی اسٹیشنوں پرسیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ احتیاط کے طور پر سیکورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ جے پور شہرکے کئی اسٹیشنوں کوچھاؤنی میں تبدیل کیا گیا ہے۔ ای میل کے ذریعہ بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے۔ وہیں، الگ الگ میٹرو اسٹیشن پرسیکورٹی ایجنسیاں پہنچی ہیں۔ اے ٹی ایس، ڈاگ اسکواڈ، بم اسکواڈ سمیت دیگر ٹیمیں بھی موقع پرپہنچ گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  India-Pakistan Attack News: کرنل صوفیہ قریشی نے پاکستان کے ناکام حملوں پرکہا- ‘پاکستان نے 36 مقامات پر400-300 ڈرون سے کیا حملہ، خارجہ سکریٹری نے کھول دی پاکستان کی پول

کئی اسٹیشنوں پر چلائی جارہی ہے تلاشی مہم

وہیں دھمکی کے بعد احتیاط کے طورپرمیٹرواسٹیشنوں کوخالی کرایا گیا ہے۔ جگہ جگہ چیکنگ کی جا رہی ہے۔ وہیں اس معاملے میں پولیس کے اعلیٰ افسران پوری نظربنائے ہوئے ہیں۔ وہیں دھمکی ملنے کے بعد مان سروور سے لے کربڑی چوپڑمیٹرواسٹیشن تک سخت چیکنگ مہم چلائی جا رہی ہے۔ ای-میل ملنے کے بعد پولیس اور تمام دیگرسیکورٹی ایجنسیاں حرکت میں آگئیں۔ پاکستان سے کشیدگی کے درمیان اس طرح کی دھمکی کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Samajwadi Party Navratri Poster: نَوراتری پرسماج وادی پارٹی کے دفتر کے باہر لگا خاص پوسٹر، خواتین ووٹروں پر خاص توجہ

پوسٹر میں سماج وادی پارٹی کی حکومت کے دوران خواتین کی سلامتی کے لیے شروع…

38 minutes ago

Dharavi Redevelopment Project: دھاراوی کے لوگوں کے لیے بڑی شروعات، 10,432 نئے مکانات کی تعمیر شروع، اڈانی گروپ نے کیا بھومی پوجن

اڈانی گروپ نے ممبئی کے ماٹونگا میں دھاراوی بازآبادکاری منصوبے کے تحت 10,432 بازآبادکاری مکانات…

11 hours ago