بھارت ایکسپریس۔
مرادآباد لوک سبھا سیٹ سے سماج وادی پارٹی کے لیڈر ڈاکٹر ایس ٹی حسن کا ٹکٹ کٹنے کے بعد آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے بڑا فیصلہ لیا ہے۔ اے آئی ایم آئی ایم کے اس فیصلے سے مرادآباد میں اعظم خان کے سیاسی سرگرمیوں کو دھچکا لگ سکتا ہے۔ ایس پی سے ڈاکٹر ایس ٹی حسن کا ٹکٹ کٹتے ہی اے آئی ایم آئی ایم نے مرادآباد لوک سبھا سیٹ سے امیدوارکھڑا کیا ہے۔ وقیع رشید عامر نے اے آئی ایم آئی ایم کے نشان پر اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔
وقیع رشید عامراے آئی ایم آئی ایم کے مرادآباد میٹروپولیٹن کے صدر ہیں۔ نامزدگی کے بعد اے آئی ایم آئی ایم لیڈر نے کہا کہ آج ہم نے پتنگ کے نشان پر نامزدگی داخل کی ہے۔ ایس پی اور بی جے پی نے عوام کے ساتھ جو کھیل کھیلا ہے اس کا جواب عوام دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عوام اس الیکشن میں پتنگ کے انتخابی نشان پربٹن دبائیں گے اورہم جیت درج کرپائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم حصہ داری کے لیے لڑ رہے ہیں۔ سب کو سب کچھ ملا تاہم مسلمانوں کو محروم رکھاگیا ہے۔ ہمارا مقابلہ آمرانہ حکومت سے ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…