انٹرٹینمنٹ

Aditi Rao Hydari Wedding: ادیتی راؤ حیدری نے بھی کی دوسری شادی ، سدھارتھ کے ساتھ خاموشی سے مندر میں لگائے  سات پھیرے!

بالی ووڈ اداکارہ ادیتی راؤ حیدری نے اپنے دیرینہ بوائے فرینڈ سدھارتھ سے شادی کرلی۔ اطلاعات کے مطابق ان دونوں نے تلنگانہ کے رنگناتھ سوامی مندر کے سات پھیرے لئے ہیں۔ ادیتی راؤحیدری اور سدھارتھ نے اپنے خاندان اور قریبی رشتہ داروں کی موجودگی میں شادی کی۔ ٹائمز ناؤ کی رپورٹ کے مطابق ادیتی راؤحیدری اور سدھارتھ نے اپنے روایتی رسم و رواج کے مطابق شادی کی۔ ان کی شادی کے لیے تمل ناڈو سےپجاریوں کو بلایا گیا تھا۔ جس مندر میں ان دونوں کی شادی ہوئی وہ واناپرتھی میں ہے اور اسی لیے ادیتی راؤ حیدی کا اس جگہ سے خاص تعلق ہے۔

ادیتی  راؤحیدری کا تعلق شاہی خاندان سے ہے

قابل  ذکر بات یہ ہے کہ  اداکارہ ادیتی راؤ حیدری کے نانا واناپارتھی سنستھانم کے آخری حکمران تھے۔ ان کا تعلق شاہی خاندان سے ہے۔ ادیتی راؤ  اکبر حیدری کی پوتی ہے۔ ان کے دادا محمد صالح اکبر حیدری بھی آسام کے سابق گورنر رہ چکے ہیں۔

طلاق شدہ ہیں ادیتی راؤ حیدری اور سدھارتھ

سدھارتھ اور ادیتی راؤ حیدری دونوں کی یہ دوسری شادی ہے۔ ان اسٹار کی پہلی شادی ٹوٹ چکی ہے اور طلاق بھی ہو چکی ہے۔ ادیتی راؤحیدری کی پہلی شادی ستیہ دیپ مشرا کے ساتھ ہوئی تھی۔ دونوں نے اپنی شادی کو پوشیدہ رکھا تھا۔ بعد میں دونوں الگ ہو گئےتھے۔

وہیں اگر سدھارتھ کی بات کریں تو انہوں نے پہلی بار 2003 میں شادی کی تھی۔ یہ شادی نہیں چل سکی اور 2007 میں دونوں میں علیحدگی ہو گئی۔

اسی لیے ہم نے چھپ کر شادی کی

ادیتی راؤ حیدری اور سدھارتھ اپنی زندگی کو ذاتی رکھنا پسند کرتے ہیں اور شاید یہی وجہ ہے کہ انہوں نے بہت خاموشی کے ساتھ  شادی کی۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ  اس جوڑے نے ابھی تک اپنی شادی کا اعلان نہیں کیا اور نہ ہی ان کی شادی کی کوئی تصویر سامنے آئی ہے۔

یوں ادیتی-سدھارتھ کی محبت کی کہانی شروع ہوئی

ادیتی راؤ حیدری اور سدھارتھ نے 2021 کی تامل-تیلگو فلم ‘مہا سمندرم’ میں ایک ساتھ کام کیا۔ یہیں سے ان کی محبت پروان چڑھی ہے۔ اس کے بعد ادیتی اور سدھارتھ کو کئی بار ایک ساتھ دیکھا گیا۔ جوڑے نے ایک دوسرے کی سالگرہ پر بہت رومانوی پوسٹس بھی کی تھیں۔ دونوں کو اکثر ایک ساتھ ریلز بناتے دیکھا گیا ہے۔

ادیتی راؤ حیدری کا ورک فرنٹ

ورک فرنٹ کی بات کریں تو ادیتی راؤ حیدری آخری بار فلم ‘چٹھا’ میں نظر آئی تھیں۔ اب وہ سنجے لیلا بھنسالی کی سب سے زیادہ منتظر ویب سیریز ‘ہیرامنڈی’ میں نظر آئیں گی۔ اس کے علاوہ ان کے پاس ‘گاندھی ٹاکس’ اور ‘شیریں’ جیسے پروجیکٹ بھی ہیں۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Govt launches Diamond Imprest scheme: حکومت نے ملکی صنعت کے تحفظ کے لیے برآمدات کو بڑھانے کے لیے ڈائمنڈ امپریسٹ سکیم کا کیا آغاز

محکمہ تجارت نے منگل کو ڈائمنڈ امپریسٹ اتھارٹی (ڈی آئی اے ) اسکیم کا اعلان…

26 minutes ago

Kho Kho World Cup 2025: کھو-کھو ورلڈ کپ 2025، بین الاقوامی کھلاڑی  نے ہندوستانی ثقافت اور مہمان نوازی کی تعریف کی

امندیپ نے کہا، "ہر کسی کو یہاں کا ہندوستان کا ماحول پسند آیا، یہاں تک…

40 minutes ago