بھارت ایکسپریس۔
پنجاب لوک سبھا الیکشن سے پہلے لیڈران کا پالا بدلنے کا سلسلہ جاری ہے۔ عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سشیل کماررنکو اورجالندھرایسٹ سے عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی شیتل انگورل بی جے پی میں شامل ہوگئے۔ سشیل کمار رنکو کو عام آدمی پارٹی نے جالندھرسے ٹکٹ دینے کا اعلان کردیا تھا۔ پنجاب میں عام آدمی پارٹی اورکانگریس دونوں الگ الگ الیکشن لڑرہی ہیں۔ سشیل کماررنکو پہلے کانگریس میں رہ چکے ہیں اورانہوں نے جالندھرمغرب سیٹ سے 2017 میں اسمبلی الیکشن جیتا تھا۔ حالانکہ 2023 میں جالندھرسیٹ پرہوئے ضمنی الیکشن میں عام آدمی پارٹی نے انہیں جالندھرسے امیدواربنایا تھا اور وہ گزشتہ ایک سال سے اس سیٹ کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
انگورل نے رنکو کو اسمبلی الیکشن میں دی تھی شکست
شیتل انگورل وہی ہیں جنہوں نے 2022 کے اسمبلی الیکشن میں سشیل کماررنکو کو ہرایا تھا۔ حالانکہ اس ہارکے بعد رنکو عام آدمی پارٹی میں شامل ہوگئے تھے۔ شیتل انگورل جالندھر مغرب سیٹ کی نمائندگی کرتے ہیں۔ انگورل پیشے سے سیاستداں ہیں اوردو سال پہلے ہی انتخابی سیاست میں ہاتھ آزمایا تھا۔ واضح رہے کہ منگل کو ہی لدھیانہ سے کانگریس رکن پارلیمنٹ رونیت سنگھ بٹو نے بڑا فیصلہ لیتے ہوئے بی جے پی میں شمولیت اختیارکرلی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ وہ پنجاب اورمرکز کے درمیان کے خلا کو پُرکرنا چاہتے تھے، اس لئے بی جے پی میں آئے ہیں۔
ٹکٹ دینے کے بعد بھی لیا اتنا بڑا فیصلہ
عام آدمی پارٹی کے بڑے لیڈران نے ایسے وقت میں مرکزکی برسراقتدارپارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے جب عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینراروند کیجریوال کو ای ڈی نے شراب پالیسی معاملے میں گرفتارکرلیا ہے اوروہ 6 دنوں کی ریمانڈ پرہیں۔ واضح رہے کہ پنجاب میں لوک سبھا کی 13 سیٹیں ہیں، جہاں عام آدمی پارٹی اورکانگریس نے الگ الگ الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عام آدمی پارٹی نے اب تک 8 سیٹوں پرامیدار اتاردیئے ہیں، جن میں سشیل کماررنکو کا نام بھی شامل ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…